Social Media Activist Muhammad Bilal Khan Shot Dead in Islamabad
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ محمد بلال خان کو اتوار کی رات تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی نائن فور میں گول مسجد کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ ان کا ساتھی احتشام کو شدید زخمی حالت میں پمز منتقل کر دیا گیا ہے۔
تھانہ کراچی کمپنی کے ڈیوٹی افسر کے مطابق محمد بلال خان کو ٹیلی فون کر کے جی نائن فور میں بلایا گیا تھا۔ پولیس نے مقتول کا موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گلگت و بلتستان کا رہائشی محمد بلال خان سوشل میڈیا ایکٹوسٹ تھا جس کے 35ہزار سے زائد فالورز موجود ہیں۔
وہ اسلامی یونیورسٹی میں شریعہ فکیلٹی کا سٹوڈنٹ تھا۔ بلال خان کے قتل کی خبر وقوعہ کے چند منٹ بعد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور لوگ اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں فون کر کے معلومات حاصل کرتے رہے۔
Source
Muhammad Bilal's Father Speech After Death of His Son