Fawad Chaudhry Criticizes Islamic Ideology Council on Issuing Fatwa Against NAB

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج تک مذہبی طبقات کو اسلامی نظریاتی کونسل سے کوئی رہنمائی نہیں ملی، ایسے ادارے پر کروڑوں روپے خرچ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کی تشکیل نو کی اشد ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور انتہائی جید لوگ اس ادارے کو سنبھالیں۔
خیال رہے اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب آرڈیننس کی کچھ دفعات کو غیر شرعی قرار دے دیا۔ قبلہ ایاز کا کہنا تھا نیب قانون کو دین اسلام کے جرم و سزا کے قوانین سے ہم آہنگ قرار نہیں دیا جاسکتا۔
سربراہ اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا نیب آرڈیننس کی دفعات 14 ڈی، 15 اے اور 26 غیر اسلامی ہیں، وعدہ معاف گواہ بننا، پلی بارگین کی دفعات غیر اسلامی ہیں، ملزم کو زیادہ وقت کیلئے زیر حراست رکھنا اور تشہیر کرنا غیر شرعی ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں، آج تک مذہبی طبقات کی سوچ کو نظریاتی کونسل سے کوئ رہنمائ نہیں ملی، ایسے ادارے پرکروڑوں روپے خرچ کرنے کا جواز میری سمجھ سے بالاتر ہے، ادارے کی تشکیل نؤ کی ضرورت ہے۔جدید تقاضوں سےہم آھنگ ، انتہائ جید لوگ اس ادارے کو سنبھالیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 9, 2020
Source
CM Sohail Afridi reaches Ayat Noor's house, Breaks down in tears while hugging her father
'Madness': Planes just metres away, flying dangerously close from hitting rugby stadium packed with fans in South Africa
Iran's Khamenei urges Gulf rulers in written message to recognize 'real enemy'
Bilibili Takes on YouTube, Big push into global market
Russia Test-launches Intercontinental Ballistic Missile as tensions escalate
iPhone 17 Pro survives fall from 100,000 feet, setting a world record












