Top Rated Posts ....

Finally Nawaz Sharif Dare To Announce That Musharraf Will Be Tried For High Treason

Posted By: Kharram Shah Lahore, June 24, 2013 | 05:10:58




اسلام آباد…وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے آئین توڑنے پرسابق صدر جنرل پرویزمشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کا اعلان کردیاہے، وزیراعظم کا کہناہے کہ جنرل مشرف نے دومرتبہ آئین توڑا،اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے اقدام کی حمایت کردی ہے،وزیراعظم میاں نوازشریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان جمہوریت کے ذریعے وجود میں آیا اور جمہوریت ہی میں ملک کی بقا ہے۔ جمہوریت کا سفر جاری ہے اور فروری 2008 کی اسمبلیوں نے کسی نادیدہ چھتری کے بغیر مدت پوری کی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ پارلیمنٹ خراج تحسین کی مستحق ہے کہ اس نے 3 نومبر کے اقدامات کی توثیق سے انکار کر دیا۔ہمارے زیادہ تر مسائل آئین سے انحراف کا نتیجہ ہے پرویز مشرف نے دو بار آئین کو توڑا،ہماری سابق حکومت پر شب خون مارا گیا اور سب کچھ تہہ و بالا کردیا گیا۔وزیراعظم کاکہناہے کہ پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلایا جائے گا۔پرویز مشرف کے آئین کو معطل کرنا غداری ہے ،پرویز مشرف کو اپنے اعمال کا جواب دینا ہوگا،3 نومبر کے اقدامات آئین کے آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی تھی،آئین کا تحفظ وزیراعظم کی ذمے داری ہے، ہم پر بھی دباو ڈالا گیا کہ تین نومبر کے اقدامات کی توثیق کریں،لیکن ہمارے قدم نہیں ڈگمگائے،وفاقی حکومت قانون کے مطابق کیس پر آگے بڑھائے گی۔کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے عوام کو اعتماد میں لیں گے، حکومت قانون کے مطابق کیس پر آگے بڑھائے گی۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاکہ قومی اداروں سے آمروں کی تصاویر ہٹا دینی چاہئیں ،جنھوں نے آئین کو کاغذ کا ٹکرا قرار دیا انھیں عوام مسترد کرتے ہیں،واضح ہوگیاکہ جمہوریت ہی مسائل کاواحد حل ہے اور آمر کو عوام نے مسترد کیا۔تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہاکہ تحریک انصاف وزیراعظم کے ہر آئینی اقدام کی حمایت کرے گی اورجمہوریت کو مضبوط کرنے میں حکومت کا ساتھ دیگی ۔پشتون خواہ عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاکہ آج ایوان صحیح سمت میں جارہا ہے،اب ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرے۔


Source: Jang News




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...