Top Rated Posts ....

بےنظیر قتل کیس؛ سابق صدر پرویز مشرف مرکزی ملزم قرار

Posted By: Khawaja Naseem, June 25, 2013 | 01:29:15




راولپنڈی: ایف آئی اے نے بے نظیر قتل کیس کاچالان عدالت میں جمع کرادیا، چالان میں سابق صدر پرویزمشرف کو مرکزی ملزم قرار دے دیا گیا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج حبیب الرحمان نے بینظیر قتل کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ایف آئی اے نے بے نظیر قتل کیس کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا، چالان میں امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان کی روشنی میں سابق صدر پرویزمشرف کو کیس کا مرکزی ملزم قرار دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر عدالت میں طلب کرلیا گیا۔
چالان میں میں سابق صدر پر چار الزمات عائد کئےگئے ہیں، چار نکاتی چارج شیٹ کے مطابق پرویز مشرف نے بے نظیرکےقتل کی مجرمانہ سازش تیارکی، ان کی باکس سیکیورٹی توڑی، دہشتگردی کا ارتکاب کیا اور ان کے قتل کی سازش کی، سابق ڈی جی آئی بی اعجاز شاہ، سابق ترجمان وزارت داخلہ بریگیڈئیر جاوید اقبال چیمہ اور دو امریکی صحافیوں کے بیانات بھی پرویز مشرف کے خلاف چالان کےساتھ منسلک کئے گئے ہیں، بے نظیر بھٹو کا اپنا بیان بھی سابق صدر کے خلاف بطور شہادت پیش کیا گیا ہے۔
اس موقع پر پرویز مشرف کی آج کی سماعت میں حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی گئی جبکہ پرویز مشرف کی حاضری سے مستقل استثنی کی درخواست پر فیصلہ آئندہ سماعت پر کیا جائے گا، عدالت نے کیس کی سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی۔


Source: Express News




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...