ضمنی انتخابات 22 اگست کو ہونگے، الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
Posted By: Munazza Shah, June 28, 2013 | 01:43:02
اسلام آ باد: الیکشن کمیشن نے 42 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق پولنگ 22 اگست کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے 42 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق ضمنی انتخابات 22 اگست کو ہونگے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار 3 سے 9 جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی 11 سے 17 جولائی تک ہوگی، 18 سے 22 جولائی تک کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی جبکہ 23 سے 29 جولائی تک اپیلوں پر فیصلہ ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 30 جولائی کو کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے جبکہ 31 جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی جس کے بعد یکم سے 20 اگست تک امیدوار انتخابی مہم چلاسکیں گے۔