ڈالر کی قدر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے
Posted By: Jabbar Mirza, June 28, 2013 | 08:29:57
کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
بینکوں کے درمیان ڈالر کا لین دین 85 پیسے اضافے سے 99 روپے 80 پیسے پر آگیا ہےجو ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہے، ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کو قرض کی ادائیگیوں کا دباؤ، زرمبادلہ کے گرتے ذخائر اور عالمی سطح پر ڈالر کی مضبوطی نے مارکیٹ کا توازن بگاڑ دیا ہے، 6 ماہ کی فارورڈ بکنگ بھی 103 روپے سےتجاوز کرچکی ہے جو مستقبل کے اندیشوں میں اضافہ کررہی ہے اور ڈالر کی قیمت خرید 101 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے۔