Top Rated Posts ....

Breaking News: Imran Khan Marries Again, Umar Cheema Claims

Posted By: Ejaz Ali, January 06, 2018 | 02:43:27


Breaking News: Imran Khan Marries Again, Umar Cheema Claims




اسلام آباد(رپورٹ:عمرچیمہ )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بارپھر خفیہ شادی رچالی ‘اس بار ان کی دلہن وہ خاتون ہے جن کے پاس وہ روحانی رہنمائی کے لئے جایاکرتے تھے ۔ دی نیوزکو پتہ چلاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے یکم جنوری کی شب لاہورمیں خاتون سے شادی کرکے سال نوکا آغازکیااور وہاں سے اگلے روز سیدھے اسلام آبادمیں انسداددہشت گردی کی عدالت پہنچے جہاں سے انہیں ضمانت مل گئی ۔عمران خان کا نکاح پی ٹی آئی کورکمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا ، 8جنوری 2015ء ،میں ریحام خان سے شادی کے موقع پر ان کے نکاح خواں مفتی سعید ہی تھے ۔اگرچہ عون چوہدری اور نعیم الحق نے کپتان کی شادی کی خبروں کی تردید کی ہےمگرجب دی نیوزنے مفتی سعید سے رابطہ کیا توانہوں نے خبر کی تصدیق کی نہ ہی تردید۔ پی ٹی آئی چیف کے پولیٹیکل سیکریٹری عون چوہدری نے اس نمائندے سے گفتگومیں شادی کی رپورٹس کی دوٹوک الفاظ میں تردیدکی ‘انہوں نے اس بات سے بھی انکار کیا کہ کوئی نکاح ہواہے ۔ان کاکہنا تھاکہ وہ ہروقت خان صاحب کے ساتھ رہتے ہیں ‘ مذکورہ تاریخوں میں ہم لاہور گئے ہی نہیں ‘دی نیوزنے متعددذرائع سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نکاح کی تقریب میں عون چوہدری موجودتھے ۔ریحام سے شادی کے موقع پر بھی وہ عمران خان کے گواہ تھے ۔پی ٹی آئی چیئرمین کے ترجمان نعیم الحق نے بھی شادی کی بات کو ردکردیا ۔ان کا کہناتھاکہ عمران خان سے ذاتی شناسائی اور35سالہ رفاقت کے پیش نظرمیں یہ بات پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتاہوں کہ ایساکچھ ہواہی نہیں ہے۔وہ اگر شادی کریں گے بھی تو2018ءمیں عام انتخابات کے بعد کریں گے ۔تاہم مفتی سعید شادی کی تردیدکے حوالے سے تذبذب کا شکارنظرآئے ۔دی نیوزنے حقیقت جاننے کیلئے جمعرات کی شب ان سے رابطہ کیا۔مفتی سعید نے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس معاملے پر کچھ نہیں کہیں گے ۔عمران خان اور ریحام کی شادی کے موقع پراس نمائندے کے رابطہ کرنے پر بھی مفتی سعید نے یہی جملہ دہرایاتھا۔اس نمائندے نے مفتی سعید سے جمعہ کی صبح جب دوبارہ رابطہ کیاتو انہوں نے اپنا وہی مؤقف دہرایامگر جب ان سے تین بار یہ پوچھا گیاکہ کیاوہ یکم جنوری کو لاہورمیں عمران خان کا نکاح پڑھانے کی تردیدکرنا چاہیں گے توانہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔نکاح کی تقریب ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے سیکٹروائی(Y) میں دلہن کے قریبی دوست کے گھر میں منعقد ہوئی ۔یہ پی ٹی آئی رہنماکے بھی قریبی دوست ہیں۔دلہن خودبھی گلبرگ 3میں رہائش پذیر ہیں ۔ خاتون نے اپنے سرکاری ملازم شوہرسے خلع کیلئے چند ماہ قبل درخواست دائرکی تھی ‘ان کے سابقہ شوہر نے بھی علیحدگی کی تصدیق کردی ہے، ان کے مطابق یہ فیصلہ روحانی وجوہات کی بناء پر کیا گیا تاہم انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ ان کہ سابقہ اہلیہ نے عمران خان سے شادی کرلی ہے۔ عمران خان کا اس خاتون سے چند برس قبل روحانی رہنمائی کیلئے رابطہ ہوا تھا اور جوبالآخرشادی کی صورت میں اختتام پذیرہوا۔ یہ عمران خان کی تیسری شادی ہے۔ انہوں نے پہلی شادی 16 مئی 1995 کو جمائما خان سے کی جو 9 برس بعد 22 جون 2004 کو طلاق پر ختم ہوئی۔ ان کی دوسری شادی ٹی وی اینکر ریحام خان سے ہوئی جو بمشکل ہی 10 ماہ چل پائی۔ اگر چہ عمران خان نے اس شادی کاباضابطہ اعلان 8 جنوری 2015 کو کیا تاہم ایسی اطلا عا ت تھیں کہ ان کا نکاح اس سے قبل نومبر2014 کے ابتداء میں ہوا تھا۔ مفتی سعید جنہوں نے عمران اور ریحام کا نکاح پڑھایا تھا نے نومبر 2014 میں دونوں کی شادی پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اس وقت دی نیوز کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو رہنے دیں۔ دوسری جانب جب ایک سینئر جرنلسٹ نے عمران اور ریحام کی شادی کی خبر دی تھی تو پی ٹی آئی چیئرمین نے اس خبر کو ناقابل توجہ قرار دیاتھا۔31 دسمبر 2014 کو انہوں نے اپنی ایک مشہور ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میری شادی کی رپورٹس کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا


Source

ISLAMABAD: Imran Khan has secretly married again, this time with a woman he used to visit for spiritual guidance, The News has learnt on good authority.

The PTI chairman inaugurated 2018 by tying the knot with the woman on the night of January 1 in Lahore and came straight from there the next day to appear before the anti-terrorism court in Islamabad that granted him bail.

The nikah was performed by Mufti Saeed, a member of PTI core committee, who was also the nikah khawan when Imran publicly entered into marriage with Reham Khan on January 8, 2015 amid reports of secret nikah in November 2014. Awn Chaudhry and Naeemul Haq though denied the report of the new marriage, the Mufti was reluctant to either confirm or reject this when approached by The News.

The political secretary of the PTI chief, Awn, is believed to have attended the ceremony, something he outright denied during conversation with this correspondent. He also dismissed that the nikah took place. “I have been with Khan to Lahore (on the said dates),” Awn claimed. The News has verified from multiple sources about Awn’s presence in the nikah ceremony. He was also a witness during Imran’s marriage with Reham.

Naeemul Haq, spokesman for the party head, dispelled this impression. Considering my 35-year-long association and keeping in view the fact that I have been privy to his personal life, he noted, I can say with absolute confidence that nothing like this occurred. Even if he marries, he will do after the general elections of 2018, Naeem said.

However, Mufti Saeed was hesitant to issue any denial. The News first approached him on Thursday night to confirm the veracity of information. “I will not say anything on this matter. Please accept my apology,” he said parroting the same line he did when approached after Imran’s marriage with Reham Khan. As this correspondent had conversation with him again Friday morning, he took the same position. But he didn’t reply when explicitly asked three times that would he like to reject the information of having performed nikah of Imran Khan on January 1 in Lahore.

The ceremony took place in Sector Y of Defence Housing Authority, Lahore, at the residence of a close confidante of the bride who also happens to be a friend of a PTI leader. The bride herself lives in Gulberg 3.

The bride filed for the dissolution of her marriage with a government servant some months back. Her former husband confirmed the separation which, he said, they opted for spiritual reasons. He, however, denied her former wife has married Imran.

Imran came in touch with the lady for spiritual guidance a couple of years ago that eventually culminated in the marriage. This is third marriage of Imran Khan. He had first tied the knots with Jemima Khan on May 16, 1995 that ended in divorce after nine years on June 22, 2004. His second marriage was with Reham Khan, then a TV anchor, which continued barely 10 months. Although that marriage was publicly announced on January 8, 2015, there were reports that a nikah had also taken place in early November 2015. Mufti Saeed who was also nikah khawan of that marriage had not commented when asked about the ceremony of November 2015. “Leave that matter,” he had then replied to The News.

Imran, on the other hand, was initially dismissive of marriage with Reham when it was first reported by a senior journalist. “The reports of my marriage are greatly exaggerated,” was his famous tweet on December 31, 2014. Only eight days later, he confirmed it through a public ceremony
Source




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...