لاہور : سینیر وزیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ضرورت سے زیادہ موبائل فون پر بات کرنا عیاشی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا جو لوگ ساری ساری رات فون پر بات کرسکتے ہیں وہ ٹیکس بھی دے سکتے ہیں۔
مسلم لیگ کے سینیر وزیر رانا ثنا اللہ نے پری پیڈ موبائل صارفین پر ٹیکس لگانے کے حق میں نرالی منطق پیش کردی۔