Geo's Famous Female Anchor Ayesha Bakhash Says Goodbye To Geo
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اینکر پرسن عائشہ بخش نے بھی نجی نیوز چینل جیو نیوز کو خیر آباد کہہ دیا ہے تاہم ابھی انہوں نے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے ۔
تفصیل کے مطابق جی این این نیوز کی اینکر پرسن مریم اسماعیل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اور عائشہ بخش ایک ساتھ کھڑے ہوئے ہیں،اس تصویر کے ساتھ انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے عائشہ بخش کو جی این این میں خوش آمدید کہا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل معروف اینکر پرسن حامد میر نے بھی جیو نیوز چھوڑ کر جی این این میں شمولیت اختیار کی تھی۔عائشہ بخش جیو نیوز کے مشہور پروگرام”رپورٹ کارڈ“میں میزبانی کے فرائض سر انجام دے رہی تھیں ۔
Source
Welcome u my friend! @gnnhdofficial @AyeshaBakhsh pic.twitter.com/qUWjCx2CiH
— Marium (@MariumIsmail1) September 22, 2018