راولپنڈی: بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سیکیورٹی خدشات کی بنا پر پولیس نے پرویزمشرف کو عدالت میں پیش کرنے سے معذرت کرلی۔
راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج چوہدری حبیب الرحمان نے بینظر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی، دوران سماعت پولیس نے سابق صدر کو عدالت میں پیش کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر پرویزمشرف کو پیش نہیں کیا جاسکتا جبکہ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹرچوہدری اظہرعلی بھی سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
اس موقع پر پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کو دھمکیاں مل رہی ہیں اس لئے انہیں حاضری سے استثنی دیا جائے، عدالت نے پرویز مشرف اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کردی۔