Top Rated Posts ....

Pakistan Faces Loss of 150 Billion Rs. Due To Current Protests

Posted By: F Mureed, November 02, 2018 | 06:32:09


Pakistan Faces Loss of 150 Billion Rs. Due To Current Protests




کاروباری سرگرمیاں 3 دن سے معطل، معیشت کو 150 ارب کا نقصان
راچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں 3 دن سے معطل رہنے سے معیشت کو تقریبا 150 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑیگا۔

ملک بھر میں جاری غیر یقینی کی صورتحال نے صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں مانند کر کے رکھ دی ہیں، صنعتوں میں حاضری انتہائی کم ہے اور مارکیٹیں مکمل بند پڑی ہیں۔

بندرگاہوں پر تجارتی سرگرمیاں رکی ہوئی ہیں، تاجروں کو کروڑوں روپے ڈیمرج کی مد میں ادا کرنے ہونگے۔

کراچی سمیت تمام بڑے شہروں میں پیٹرول سٹیشنز پر فیول تقریبا ختم ہو گیا ہے، کراچی شہر کی مرکزی سبزی منڈی میں تین دن سے سرگرمیاں نصف رہ گئی ہیں۔

ادویات کی مارکیٹ بند رہنے سے ملک بھر میں سپلائی متاثر ہوئی ہے، ملک بھر کی سڑکیں بلاک ہونے کے باعث ٹرانسپورٹرز کو ایک ارب روپے تک نقصان کو سامنا کرنا پڑا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ کاروباری سرگرمیاں معطل ہونے سے حکومت کو محصولات کی مد میں 8 سے 9 ارب روپے یومیہ نقصان اٹھاںا پڑیگا۔



Source




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...