Top Rated Posts ....

Jemima Khan Response on Imran Khan Govt's Agreement With Tehreek e Labbaik

Posted By: Yasir Sheikh, November 03, 2018 | 23:56:28


Jemima Khan Response on Imran Khan Govt's Agreement With Tehreek e Labbaik




وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ عدالت سے بَری آسیہ بی بی کو ملک چھوڑ نے کی اجازت نہیں دی جارہی، آسیہ کو ملک سے جانے نہ دینا اس کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کرنا ہے۔

سوشل میڈیا کے ایک پیغام میں جمائما گولڈ اسمتھ نے عمران کی تقریر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تقریر کے 3 دن بعد ہی حکومت مطالبات کے سامنے جھک گئی۔

عدلیہ کے دفاع میں بڑی دلیرانہ تقریر کی گئی تھی، یہ وہ نیا پاکستان نہیں جس کی ہمیں امید تھی تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب بھی امید ہے حکومت ایسا کچھ سوچ رہی ہو گی جو ہم نہیں جانتے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کوسزا موت سے بری کر دیا تھا جس کے بعد پورے ملک میںحالات کشیدہ ہو گئے تھے اور تحریک لبیک پاکستان نے ملک گیر احتجاج کیا تھا جس پروفاقی حکومت اور اسلام آباد میں ہونے والے تحریک لبیک کے دھرنے کے مظاہرین کے مابین پانچ نکاتی معاہدہ ہو ا تھا۔




Source






Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...