Top Rated Posts ....

Wazir e Azam Imran Khan Ka International Khatam e Nabuwat Conference Karwane Ka Elan

Posted By: Faisal Sheikh, November 06, 2018 | 13:06:34


Wazir e Azam Imran Khan Ka International Khatam e Nabuwat Conference Karwane Ka Elan





حکومت کا ختم نبوت ﷺ انٹرنیشنل کانفرنس بلانے کا فیصلہ


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے آئندہ 12 ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منانے اور 2 روزہ ختمِ نبوت ﷺ انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرانے کا اعلان کر دیا۔

وزیرِاعظم عمران خان سے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے ملاقات کی ہے کی جس میں وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے حالیہ احتجاج اور اس سے نمٹنے سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کو موجودہ صورتحال پر بھی بریف کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے 12 ربیع الاول کو شایانِ شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی تمام صوبوں کو ہدایات بھی جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ سیرت طیبہ کے پیغامِ رحمت کو آئندہ نسلوں تک پہنچانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دو روزہ ختمِ نبوت ﷺ انٹرنیشنل کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں امامِ کعبہ، وائس چانسلر جامعۃ الاظہر اور شام کے مفتی خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مشائخ اور علما کے ساتھ مسلسل خود رابطے میں رہوں گا، ہم پر امن اسلام کے امیج کو دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ یاد رہے کہ توہین رسالت کے جرم میں ماتحت عدالتوں سے سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے 31 اکتوبر کو خاتون کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج کیا گیا تھا۔

احتجاج کے دوران کئی شہریوں میں مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی تھی۔

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان 5 نکاتی معاہدہ ہوا تھا جس کے بعد ملک بھر میں دھرنے ختم کردیئے گئے تھے۔




Source




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...