Top Rated Posts ....

Dr. Shahid Masood Sent on Five-Day Physical Remand

Posted By: Waqar Zia, November 24, 2018 | 00:35:31


Dr. Shahid Masood Sent on Five-Day Physical Remand




اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) بدعنوانی کیس میں گرفتار ادارے کے سابق ایم ڈی اور معروف اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا۔

ہفتہ وار تعطیل کے باعث ڈاکٹر شاہد مسعود کو ایف آئی اے کی عدالت کے بجائے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سول جج عامر عزیز نے ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے سابق ایم ڈی پی ٹی وی کے 10 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جس پر شاہد مسعود کے وکیل شاہ خاور نے مخالفت کی۔

وکیل نے کہا کہ اتنے طویل ریمانڈ کی ضرورت نہیں 24 گھنٹے کا ریمانڈ کافی ہے، اس سے زیادہ نہ دیا جائے۔اس پر جج عامر عزیز نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے تحقیقات کرلی ہے؟َ جس پر جواب دیا گیا کہ ملز نے اپنے آپ کو خود حوالے نہیں کیا تھا، اس کے لیے کافی چیزیں باقی ہیں۔
جس پر عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ کیا یہ پہلا ریمانڈ ہے یا اس سے پہلے بھی ریمانڈ لیا گیا ہے؟ اس پر ایف آئی اے نے جواب دیا کہ یہ پہلا ریمانڈ ہے، ملزم کو کل ضمانت خارج ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

بعد ازاں عدالت نے ایف آئی اے کی 10 روز کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شاہد مسعود کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔واضح رہے کہ 23 نومبر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے پی ٹی وی بدعنوانی کیس میں ادارے کے سابق ایم ڈی ڈاکٹر شاہد مسعود کو عبوری ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔اس سے قبل 25 اکتوبر کو 25 اکتوبر کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سینئر صحافی شاہد مسعود کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم ایف آئی اے کی جانب سے اس وقت ان کی گرفتاری کی کوشش کی گئی تھی لیکن کامیابی نہیں ملی تھی۔

شاہد مسعود پر الزامات

خیال رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود پر بطور ایم ڈی پی ٹی وی مبینہ طور پر 3کروڑ 80 لاکھ روپے خوربرد کا الزام ہے۔شاہد مسعود پر الزام ہے کہ انہوں نے ایم ڈی پی ٹی وی کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا رائٹس حاصل کرنے کے لیے جعلی کمپنی سے معاہدہ کیا تھا، جس سے پی ٹی وی کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔شاہد مسعود کے خلاف مبینہ طور پر 3 کروڑ 80 لاکھ روپے کے الزام پر رواں سال جون میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔



Source




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...