کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 100 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 101 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور بدھ کے روز بھی روپے کی قدر میں کمی جاری رہی اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 87 اضافے کے بعد 100 روپے 3 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے 101 روپے کی سلامی لے لی۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کو قرض کی واپسی اور معاشی بے حالی کے باعث روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں مزید کمی ہوسکتی ہے۔