پشاور: پاکستانی صوبے خیبرپختونخوا کی حکومت نے ملک بھر کی طرح ایک ہی دن وفاق کے ساتھ روزہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں مسجد قاسم علی کے خطیب مفتی شہاب الدین سے رابطہ کیا ہے اور ملک بھر کی طرح صوبے میں ایک ہی دن روزہ رکھنے کے حوالے سے کیے گئے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر برائے مذہبی امور حبیب الرحمان نے 5 جولائی کو مختلف اضلاع کی بڑی مساجد کے علماء کیلئے اجلاس طلب کیا ہے جس میں مسجد قاسم علی خان کے خطیب کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ پورے ملک کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی ایک ہی دن روزہ اور عید منائی جائے۔