German Ambassador Martin Kobler Praising PM Imran Khan For Turning PM House Into University
Posted By: Ejaz Khan, December 23, 2018 | 02:34:34German Ambassador Martin Kobler Praising PM Imran Khan For Turning PM House Into University
Great initiative of @ImranKhanPTI to have former #PMHouse turned into research based #IslamabadNationalUniversity! Its four thematic areas governance, development, climate & technology are of great relevance for #Pakistan's future! @Shafqat_Mahmood. Pakistan needs more #scholars! pic.twitter.com/5F7QYRXrKg
— Martin Kobler (@KoblerinPAK) December 21, 2018
@ImranKhanPTIکا عظیم اقدام،سابقہ#PMHouse کو ریسرچ پر مبنی #IslamabadNationalUniversity میں تبدیل کر دیا۔ اس کےچار مضوعاتی شعبے:حکمرانی، ترقی، آب و ہوا اور ٹیکنا لو جی #Pakistan کے مستقبل سے بہت مطابقت رکھتے ہیں۔@Shafqat_Mahmood پاکستان کو مزید #scholars کی ضرورت ہے! pic.twitter.com/IdkkavFahB
— Martin Kobler (@KoblerinPAK) December 21, 2018
اسلام آباد: جرمن سفیر مارٹن کوبلر کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم ہاؤس کی یونیورسٹی میں تبدیلی عظیم اقدام ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرجرمن سفیر مارٹن کوبلر نے اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم ہاؤس کی یونیورسٹی میں تبدیلی کو عظیم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوینورسٹی کے 4 شعبےحکمرانی، ترقی، آب وہوا اور ٹیکنالوجی اہم ہیں۔
مارٹن کوبلر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ چاروں شعبے پاکستان کے مستقبل سے بہت مطابقت رکھتے ہیں، انہوں نے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پاکستان کو مزید اسکالرز کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک سب سے قیمتی پراپرٹی کو یونیورسٹی بنانے کا مقصد اپنی قوم کو بتانا ہے کہ اپنا قبلہ درست کرنا ہے، لوگوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ اس قوم اور حکومت کی ترجیح تعلیم ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو بھی معاشرہ آگے بڑھا اس نے تعلیم اور انسانی ڈویلپمنٹ پرزور دیا، اگر چھوٹا سا طبقہ پیسے بنا لے وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
Source