PTI Govt Decides To Change The Name of Benazir Income Support Program
Posted By: Saad Aziz, March 31, 2019 | 07:25:18PTI Govt Decides To Change The Name of Benazir Income Support Program
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، نام تبدیل کرنے کا مطالبہ گریڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی جانب سے کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مطالبہ جی ڈی اے کے رہنما مخدوم محسن نے علی گوہر مہر کی قیام گاہ پر اجلاس کے دوران کیا گیا ہے۔
ہفتے کو گھوٹکی میں اجلاس کے دوران ایک رہنما نے عمران خان سے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کر دینا چاہیے۔ اس پر عمران خان نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اس پروگرام کے تحت غریب خواتین کو ماہانہ 5 ہزار روپے کی رقم دی جاتی ہے۔
اس معاملے پر پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نام کی تبدیلی کا مطالبہ کرنے والے اہم رہنما نہیں مسترد شدہ لوگ ہیں، سندھ کے عوام نے ان لوگوں کو الیکشن میں مسترد کیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے ان تمام لوگوں کو آئین کا نہیں پتا، اس قانون کو ماضی میں آئین کے مطابق تسلیم کیا گیا تھا اور کوئی شخص اس کا نام تبدیل کرنا چاہتا ہے تو پہلے قومی اسمبلی سے منظوری لینی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس فیصلے پر حیرت ہورہی ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی پیپلز پارٹی سے خوف زدہ ہیں
Source