Asif Zardari Demands Two Attendants From NAB For His Look After in Jail
اسلام آباد:سابق صدر آصف زرداری نے قومی احتساب بیورو(نیب )سے 2اٹینڈنٹس مانگ لئے۔
آصف علی زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے ڈی جی نیب راولپنڈی کو لکھے گے خط میں کہا گیا ہے کہ وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں،دن رات اٹینڈنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
ایک اٹینڈنٹ دن اور دوسرا رات کو صحت کی نگرانی اور ادویات دیتا ہے،دوران حراست مجھے 2اٹینڈنٹ کی سہولت فراہم کی جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ نہال چند اور لیاقت علی کو میرے ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے،اگراٹینڈنٹس کی سہولت نہ دی گئی تومیری زندگی کوخطرہ ہوسکتا ہے۔
Source