Top Rated Posts ....

Govt Increases Tax Rates For Investment / Profit on National Saving Schemes

Posted By: Faisal Khan, July 10, 2019 | 07:22:42


Govt Increases Tax Rates For Investment / Profit on National Saving Schemes




قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ


کراچی: حکومت نے قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔

اب قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کے لیے بھی بری خبر سامنے آئی ہے، قومی بچت اسکیموں میں 5 لاکھ روپے تک کی سرمایہ کاری کرنے والے نان فائلر کو 20 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس دینا ہوگا جب کہ گزشتہ مالی سال یہ شرح 10 فیصد تھی۔

اسی طرح 5 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی سرمایہ کاری پر نان فائلر کو 30 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس دینا ہوگا جب کہ گزشتہ مالی سال یہ شرح 17.5 فیصد تھی۔
فائلرز کے لیے بھی ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھادی گئی۔ گوشوارے داخل کرانے 5 لاکھ تک کی سرمایہ کاری پر 10 فیصد اور 5 لاکھ سے زائد کی سرمایہ کاری پر 15 فیصد ود ہولڈنگ ادا کریں گے۔ گزشتہ مالی سال فائلرز کے لیے 5 لاکھ اور اس سے زائد کی سرمایہ کاری پر 10 فیصد یا یکساں ودہولڈنگ دینا پڑ تا تھا۔



Source




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...