Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Sher Afzal Marwat revleas in his tweet how much money Imran Riaz & Shahbaz Gill are earning from Youtube Sher Afzal Marwat revleas in his tweet how much money Imran Riaz & Shahbaz Gill are earning from Youtube Viral Video: US Vice President JD Vance drops a trophy in ceremony, Look at Trump's reaction Viral Video: US Vice President JD Vance drops a trophy in ceremony, Look at Trump's reaction Army Chief General Asim Munir's Emotional Address to Overseas Pakistanis Army Chief General Asim Munir's Emotional Address to Overseas Pakistanis Army Chief General Asim Munir's address to overseas Pakistanis convention in Islamabad Army Chief General Asim Munir's address to overseas Pakistanis convention in Islamabad Exclusive footage of hailstorm in Islamabad shattering windows of several vehicles Exclusive footage of hailstorm in Islamabad shattering windows of several vehicles Mines and Minerals Kisi Ka Baap Bhi Nhn Rok Sakta - Faisal Vawda talks to reporters Mines and Minerals Kisi Ka Baap Bhi Nhn Rok Sakta - Faisal Vawda talks to reporters

Who Invited Mika Singh & Other Indian Singers in Pakistan During Recent Pak India Tension




موجودہ صورتحال میں 15رکنی بھارتی طائفے کی پاکستان آمد پر عوام حیران

اسلام آباد(فخر درانی)پاک۔بھارت کشیدگی کے باوجود15رکنی بھارتی طائفے کی پاکستان آمد پرعوام حیران ہے۔بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو ڈیڑھ لاکھ ڈالرز معاوضہ دیاگیا اور وہ زمینی راستے سے پاکستان آئے ۔جب کہ ایک صوبے کے گورنر نے ان کاخصوصی استقبال کیا۔ایسے حالات میں کہ جب دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات محدودکردیئے گئے ہیں اورتمام پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے پر پابندی عائد ہےمگر بھارتی گلوکار کو اجازت دیدی گئی۔تفصیلات کے مطابق،پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر بڑھتی کشیدگی کے باوجود سابق صدر پرویز مشرف کے ارب پتی قریبی عزیز اور دوست نے بھارتی گلوکار میکا سنگھ اور ان کے ساتھیوں کو اپنی بیٹی کی شادی میں مدعو کیا۔میکا سنگھ کو ان کے 14ساتھیوں کے ہمراہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے 30روز کے ویزا مختلف وزارتوں کی خصوصی اجازت اور ایجنسیز کی کلیئرنس پرجاری کیے گئے ۔میکا سنگھ زمینی راستےسےپاکستان آئے اور ایک صوبے کے گورنر نے ان کا خصوصی استقبال کیا۔باوثوق

ذرائع کا کہنا ہے کہ میکا سنگھ کو ڈیڑھ لاکھ ڈالرز ادا کیے گئے ۔جب کہ میکا سنگھ اور ان کے آٹھ ساتھیوں کو فرسٹ کلاس ٹکٹ بھی دیئے گئے۔پرویز مشرف کے عزیز کی بیٹی کے شادی کی تقریب 8اگست کو ڈی ایچ اے کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دولہا نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اس کی شادی میں میکا سنگھ پرفارم کرے ۔دولہے کی اس خواہش کو پورا کرنے کے لیےپرویز مشرف کے عزیز نے اپنے اثرورسوخ کا استعمال کرتے ہوئے میکا سنگھ کو پاکستان بلوایا۔شادی کے شرکا ء سے درخواست کی گئی تھی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث میکا سنگھ کی پرفارمنس کی ویڈیو نا بنائیں۔تاہم اس کے باوجود میکا سنگھ کی پرفارمنس کی ویڈیو لیک ہوگئیں اور انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کردیا گیا، جس پر عوام نے نا صرف اس تقریب کے انعقاد پر شدید تنقید کی بلکہ حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ بھارتی فل انڈسٹری نے پاکستانی اداکاروں اور گلوکاروں پر پابندی عائد کررکھی ہے ، یہاں تک کے پاکستانی کرکٹرز بھارتی کرکٹ لیگ ، آئی پی ایل نہیں کھیل سکتے ۔جب کہ دونوں ممالک سفارتی تعلقات بھی محدود کرچکے ہیں ۔سوشل میڈیا پر لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پچھلے دنوں ہونے والی شادیوں خاص طور پر نومبر ، دسمبر ، جنوری اور فروری کے مہینوں میں بہت سے لوگ بھارتی فنکاروں کو مدعو کرنا چاہتے تھے ، مگر انہیں اجازت نہیں دی گئی۔تمام چینلز اور کیبلز پر کسی بھی طرح کے بھارتی مواد نشر کرنے کی ممانعت ہے ایسے حالات میں حکومت پاکستان نے بھارتی گلوکار کو خصوصی پروٹوکول کیوں کر دیا۔



Source



Comments...