Top Rated Posts ....

London Doctors Are Calling Nawaz Sharif For Treatment - PMLN

Posted By: Wasit Ali, October 27, 2019 | 09:12:24


London Doctors Are Calling Nawaz Sharif For Treatment - PMLN





لاہور: لندن کے ڈاکٹروں نے نواز شریف کی طبیعت کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر علاج کے لیے آنے کا مشورہ دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی لندن بجھوائی گئی رپورٹس پر برطانوی طبی ماہرین کا جواب آگیا ہے جو کہ فون اور ای میل کی صورت میں شہباز شریف کو موصول ہوا ہے۔

(ن) لیگ کے ذرائع کے مطابق لندن کے ڈاکٹروں نے رپورٹ دیکھ کر کہا ہے کہ نواز شریف کی حالت خاصی تشویش ناک ہے، پلیٹ لیٹس کا اس طرح کم ہونا خطرناک ہے مریض دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ مرض کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ جتنی جلدی ہوسکے مریض کو چیک اپ کے لیے لایا جائے، اب نواز شریف اور ان کے خاندان والوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ کہاں علاج کروانا ہے؟ اگر لندن جانا ہے تو کب جانا ہے اس کا فیصلہ شریف خاندان ہی کرے گا۔​



Source




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...