لاہور:پاکستان کے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو ریلوے افسر کی جانب سے بھجوایا جانے والا تحفہ معمہ بن گیا۔
رپورٹس کے مطابق ریلوے کے کسی افسر نے وزیر ریلوے کو 60 انچ ایل سی ڈی ٹی وی ان کی رہائش گاہ پر بھجوایا جسے خواجہ سعد رفیق نے قبول تو کرلیا تاہم بھجوانے والے کا نام نہ جان سکے۔
وزیر ریلوے نے محمکہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران متعلقہ افسر کا نام معلوم کرتے رہے تاہم تمام افسران خاموش رہے۔
اجلاس کے بعد خواجہ سعد رفیق سے تحفے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نےہنستے ہوئے کہا کہ ” مجھے تحفہ تو کسی سے نہیں ملا لیکن افسران کی کھچائی ضرور کردی ہے”۔