اسلام آباد: پی ٹی آئی خواتین ونگ کی سابق صدر فوزیہ قصوری تحریک انصاف میں واپس آگئیں ۔۔
پارٹی ذرائع کے مطابق فوزیہ قصوری دوبارہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئی ہیں ۔۔ انہیں پارٹی چیئرمین کی سینئر مشیر مقرر کیا گیا ہے ۔۔ فوزیہ قصوری نے کچھ عرصہ پہلے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست نہ ملنے پر احتجاجا پارٹی چھوڑ دی تھی ۔۔