Murda Karar Di Gai Khatoon Ghusal Ke Dauran Zinda Ho Gai
Posted By: Munib Ahmad, January 08, 2020 | 06:36:53Murda Karar Di Gai Khatoon Ghusal Ke Dauran Zinda Ho Gai
کراچی : عباسی شہید ہسپتال میں خاتون غسل کے دوران اٹھ کھڑی ہوئی، ہسپتال انتطامیہ خاتون کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کرچکی تھی ۔
شہر قائد کراچی کے عباسی شہید ہسپتال کے ڈاکٹر زکی غفلت کہیں یا قدرت کاکرشمہ ،مردہ خاتون سرد خانے میں زندہ ہوگئی ۔سرد خانے میں غسل دینے والی خواتین ڈر کر بھاگ کھڑی ہوئیں ۔خاتون کو دوبارہ عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔اہل خانہ کے مطابق عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز نے خاتون کومردہ قرار دے کر ڈیتھ سٹریفکیٹ بھی جاری کردیا تھا۔
Source