Jalalpur Jattan: People Teach Lesson To Imam Masjid Who Tried To Molest A Child
بچے سے بدفعلی کے الزام میں نوجوان امام مسجد کے خلاف مقدمہ درج
مشتعل افراد نے قاری صبغت اللہ کے سر کے بال، مونچھیں اور داڑھی مونڈ کر سیاہی سے منہ کالا کر ڈالا
گجرات: پولیس نے بچے سے بدفعلی کے الزام میں نوجوان امام مسجد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پنجاب کے شہر جلالپور جٹاں میں بچے کے ساتھ مبینہ طور پر بدفعلی کی کوشش کے الزام میں مقامی افراد نے اپنی عدالت لگالی۔ مشتعل افراد نے قاری صبغت اللہ کے سر کے بال، مونچھیں اور داڑھی مونڈ کر سیاہی سے منہ کالا کر ڈالا۔
مقامی افراد صبغت اللہ کا منہ کالا کر کے علاقے میں گھماتے رہے۔ صبغت کی سر عام تشدد کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
مقامی افراد نے صبغت اللہ پر 2 کمسن بچوں سے زیادتی کا الزام لگایا ہے اور مقدمہ بھی درج کرادیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزم نے 8 سالہ بچے کو کھیتوں میں لیجا کر زیادتی کی کوشش کی تو اس نے شور مچا دیا جس پر اہل محلہ اکھٹے ہو گئے اور قاری صبغت کی درگت بنا ڈالی۔
پولیس کے مطابق ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ اس کی گرفتاری کے لیے کارروائی کررہے ہیں۔ بچوں اور ملزم کا طبی معائنے کرایا گیا ہے جس کے بعد اصل حقیقت سامنے آئے گی۔
Source