Top Rated Posts ....

Randi Paise Nikaal Nahi Tu Doonga Ulte Hath Ki - Careem Driver Abuses A Lady Passenger

Posted By: Atif Sheikh, August 31, 2020 | 17:54:04


Randi Paise Nikaal Nahi Tu Doonga Ulte Hath Ki - Careem Driver Abuses A Lady Passenger




رنڈی پیسے نکال نہیں تو دوں گا ایک الٹے ہاتھ کی۔۔۔۔۔کریم ڈرائیور کی مسافر خاتون سے بدتمیزی

اسلام آباد میں کریم ڈرائیور کی خاتون کے ساتھ بدتمیزی، اور گالم گلوچ۔ ڈرائیور نے دھوکے سے خاتون سے زیادہ کرایہ بٹورنا چاہا، خاتون نے جب اس کے دھوکے کو پکڑ لیا تو ڈرائیور ہتھے سے اکھڑ گیا اور خاتون کو ہراساں کرنا شروع کردیا اور انتہائی گندی گندی گالیاں دیں۔

ٹویٹر پر خاتون نے اپنے ساتھ بیتنے والی تمام روداد ٹویٹس کی شکل میں بیان کی، (ٹویٹس نیچے ملاحظہ کی جاسکتی ہیں)۔۔

متاثرہ خاتون نے ٹویٹر پر لکھا کہ میں نے فیض آباد سے اپنے ہسپتال جانے کیلئے صبح پونے 5 بجے کریم کی رائیڈ بک کی، ڈرائیور نے میری پک اپ پوائنٹ پر پہنچ کر مجھ سے جھوٹ بولا کہ فیض آباد میں محرم الحرام کی سیکیورٹی وجوہات کے باعث موبائل نیٹ ورکس بند ہیں۔

خاتون نے لکھا کہ ڈرائیور نے مجھ سے رائیڈ کینسل کرنے کا کہا اور آفر کی کہ وہ مجھے 500 روپے میں میری منزل پر پہنچادے گا، (حالانکہ کریم کا فیئر 350 روپے تھا) مجھے ہسپتال وقت پر پہنچنا تھا اس لیے میں نے اس کی آفر قبول کرلی، وہ ڈرائیور پورے راستے مجھے گھورتا رہا اور عجیب طریقے سے مسکراتا رہا، میں بے آرام ہوتی رہی لیکن میں نے اس کی حرکات کو نظر انداز کیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جب ہم فیض آباد پہنچے اور مجھے یہ اندازہ ہوا کہ نیٹ ورکس بالکل ٹھیک چل رہے ہیں تو میں نے اس سے پوچھا کہ تم نے جھوٹ کیوں بولا، میں تمہیں وہی کرایہ دوں گی جو کریم نے رائیڈ سے پہلے مجھے دکھایا، میرے سوال پر وہ آپے سے باہر آگیا اور مجھ پر چلانے لگا۔ اور گندی گالیاں نکالنے لگا، "گشتی،مادرچود، پیسے نکال جتنے بولے ہیں، "۔۔

خاتون نے کہا میں گاڑی سے باہر نکلی اس امید کے ساتھ کہ وہاں لوگ موجود تھے اور ڈرائیوران کے سامنے کسی بدتمیزی سے گریز کرے گا، مگر وہ میرے پیچھے گاڑی سے باہر نکلا اور میرے اتنے قریب آگیا کہ اس کا جسم مجھے چھونے لگا، وہ مسلسل مجھ پر چلائے جارہا تھا، اس وقت میری ٹانگیں کانپ رہی تھیں، میرے اردگرد بہت سے مرد موجود تھے جو ایک عورت کو ایک شخص کے ہاتھوں گالم گلوچ کا نشانہ بنتے دیکھ کر مزے لے رہے تھے، اور ہنس رہے تھے۔

خاتون نے مزید لکھا کہ ڈرائیور اسے گالیاں دیتا رہا اور کہنے لگا، "رنڈی پیسے نکال، تو کر کیا رہی ہے یہاں اکیلی اتنی رات کو، ۔"۔۔ خاتون نے لکھا کہ میری ٹانگیں کانپ رہی تھیں، میں نے اسے پیسے دیئے اور وہاں سے چل پڑی، میں اب تک شاک کی کیفیت میں ہوں یہ سب لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپ رہے ہیں۔

اس کے بعد خاتون نے لکھا کہ میں اپنی حفاظت کیلئے ایک پستول کا لائسنس لے رہی ہوں اور اس ملک کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چھوڑ رہی ہوں۔ خاتون نے مردانہ معاشرے اور ملک کو برا بھلا کہتے ہوئے کتنی شدت سے اپنے غصے کا اظہار کیا، وہ خاتون کی ٹویٹس میں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ خاتون نے لکھا کہ میں دعا کرتی ہوں کہ سارے مرد مرجائیں اور جہنم میں جلیں۔
















Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...