اسلام آ باد: حکومت نے سوشل ویب سائٹ یوٹیوب پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق جب تک پی ٹی اے قابل اعتراض مواد فلٹرکرنے کاقانونی اختیاراورصلاحیت حاصل نہ کرلے تب تک یو ٹیوب پرپابندی برقراررکھی جائیگی، پی ٹی اے کو مطلوبہ فلٹرز کی تنصیب کیلئے ایک لاکھ ڈالردرکارہیں،جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی کوناقابل اشاعت موادکی بندش کیلیے کوئی قانونی اختیاربھی حاصل نہیںایک ٹی وی کے مطابق پاکستان میں17فروری 2012 کو ناموس رسالت کیخلاف مواد شائع ہونے پریوٹیوب بلاک کردی گئی تھی۔