Top Rated Posts ....

مائیکروسافٹ کا پاکستان میں براڈ بینڈ ہائی وے بنانےکا منصوبہ

Posted By: Iram Iqbal, July 12, 2013 | 07:07:16




اسلام آباد: کمپیوٹر سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ پاکستان میں قومی براڈبینڈ ہائی وے تیار کرنے کیلئےایک جامع منصوبے پرکام کرنےلگی ہے.

مائیکروسافٹ کے منیجر برائے پاکستان عامر راؤ نے میڈیا کو بتایا کہ پائیدارملکی معیشت کیلئے بنیادی ڈھانچے کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کرناایک بہت بڑا چیلنج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مائیکروسافٹ پاکستان میں براڈ بینڈ نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے پر کام کررہی ہے ، ہم فوری طور پر اس کی موجودہ استعداد کو 20 فیصد بڑھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنا منصوبہ حکومت کےسامنے پیش کریں گے جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانےاوراسےاسکولوں، اسپتالوں اور قانونی نافذ کرنے والے اداروں تک وسعت دینے کی تجاویز شامل ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مائیکروسافٹ ملک بھرمیں عوامی سہولت کیلئے ون ونڈوسسٹم لارہی ہے جس کےتحت عوام برتھ سرٹیفکیٹ، زمین کے کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس کی ایک ہی کھڑکی سے حاصل کرسکیں گے۔

اس سسٹم کے تحت نہ صرف رقم کی بچت ہوگی بلکہ کام میں شفافیت بھی آئےگی، اس سسٹم کی بدولت عوام بہت بڑی پیشانی سے چھٹکاراپالیں گےاورانہیں ایک معیاری زندگی بسر کرنے کا موقع ملے گا ۔

عامر راؤ نے کہا کہ مائیکرو سافٹ کے پہلے سے سٹیزن کیئر فریم ورک ٹیکنالوجی موجود ہے لیکن اس کیلئے بنیادی ڈھانچے کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔


Source: The News Tribe




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts
Imran Khan's latest tweet from Adiala jail

Imran Khan's latest tweet from Adiala jail

Views 2215 | September 15, 2024

Comments...