Exchange of Arguments Between Fawad Chaudhry And Ansar Abbasi on Twitter
Posted By: Amir Sheikh, September 15, 2020 | 03:49:15Exchange of Arguments Between Fawad Chaudhry And Ansar Abbasi on Twitter
زندہ جلا دیں، سرعام پھانسی دے دیں، جسمانی عضا کاٹ دیں ~عوام کی جانب سے ایسا ردعمل آنا تو سمجھ آتا ہے، لیکن ہمارے وزراء اور پڑھےلکھے طبقات کی جانب سے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ایسی باتیں کرنا ہمارے معاشرے کی متشدد سوچ کا عکاس ہے، جو تشدد کو ہر مسئلے کا حل سمجھتی ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 13, 2020
ریاست مدینہ کی بات کرنے والی حکومت اور اس کے وزراء کو تو ایسے درندوں کے لیے صرف اسلامی سزاؤں کی بات ہی کرنی چاہیے۔ کیا آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں؟؟ https://t.co/evQJt83KQy
— Ansar Abbasi (@AnsarAAbbasi) September 13, 2020
آپ کو اسلامی سزاؤں کے فقہ کی الف بے بھی نہیں پتہ، اسلامی سزا کیلئے تزکیہ الشہود کی شرط لازم ہے یعنی گواھان جو کبھی گناہ کبیرہ کے مرتکب نہ ہوئے ہوں اور الکبائر پڑہ لیجئے پتہ چل جائے کبائر کیا ہیں، اسلام نے سخت سزاؤں کیلئے شہادت کا معیار بہت اونچا ہے یہ نہیں کہ پکڑو اور لٹکا دو https://t.co/GnupxC5Alc
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 13, 2020
اسلامی سزائیں اسلامی اصولوں کے مطابق ہی دی جانی چاہیے اور یہی میرا بھی مطالبہ ہے۔ آپ سے صرف اتنی گزارش ہے کہ آپ اپنا ووٹ اور حمایت اسلامی سزاؤں کے نفاذ کے حق میں دیں۔ امید ہے آپ ایسا ضرور کریں گے۔ https://t.co/70vDkR8Xlp
— Ansar Abbasi (@AnsarAAbbasi) September 13, 2020
پاکستان کے قانون میں پہلے ہی اسلامی سزائیں شامل ہیں ، آپ سے گزارش ہے اسلامی شہادت کے نظام کو نافذ کئے بغیر طالبان جیسے قوانین نافذ کنے کی کمپین نہ کریں اس سے پاکستان مزید پرتشدد ہو گا، پہلے ہی معاملات سر سے اوپر ہیں مزید تشدد اور خوںریزی کے ہم متحمل نہیں ہیں۔ https://t.co/zkkifwt2WX
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 13, 2020
کسی بھی صورت میں قرآن کے معیار اور الفاظ کو نہیں بدلا جا سکتا شہادت کا معیار قرآن نے طے کر دیا ہے DNA یا کوئ اور شہادت اسلامی سزا نافذ نہیں کر سکتی جو قرآن نے معیار طے کیا ہے اسلامی سزائیں صرف اسی شہادت کی روشنی میں ممکن ہیں باقی تعزیر ہو گی ۔ https://t.co/wEuO69CkLa
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 13, 2020
یہ تو بالکل ہی اسلامی فقہ سے متضاد دلیل ہے، جہاں قرآن نے حدود کا معیار واضع طور پر طےکیا ہے وہاں چاندکی رویت کوزمانے پر چھوڑا ہے، قرآن کی واضع ھدایات نہ تو اجتہاد سے بدل سکتی ہیں اور نہ ہی کسی کی خواہش پر، DNA پر تعزیر کی سزا ہو گی حد کی نہیں، تعزیر میں بھی سزائے موت ہو سکتی ہے https://t.co/SVKHlh3CVm
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 14, 2020