Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Trump removes white house desk after Musk’s son wiped booger on it Trump removes white house desk after Musk’s son wiped booger on it Do you agree that politics has ruined Pakistan's cricket? Hamid Mir asks Rana Sanaullah Do you agree that politics has ruined Pakistan's cricket? Hamid Mir asks Rana Sanaullah Interesting moment in sports show when Mushtaq Ahmad gave warning to Wasim & Waqar Interesting moment in sports show when Mushtaq Ahmad gave warning to Wasim & Waqar Wasim Akram cracks a joke on Pakistan's defeat against India Wasim Akram cracks a joke on Pakistan's defeat against India Salman Akram Raja shares what Imran Khan said about Sher Afzal Marwat in today's meeting Salman Akram Raja shares what Imran Khan said about Sher Afzal Marwat in today's meeting Pakistani fans flood social media with memes after defeat to India Pakistani fans flood social media with memes after defeat to India

PTI Leader Naveed Aslam Allegedly Beat Female Post Master In Sahiwal

Posted By: Munib Ahmad, September 28, 2020 | 07:14:07

PTI Leader Naveed Aslam Allegedly Beat Female Post Master In Sahiwal
Youtube




ساہیوال میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما نوید اسلم نے سینیئر پوسٹ ماسٹر صوفیہ قاسم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

سینیئر خاتون پوسٹ ماسٹر صوفیہ قاسم نے الزام عائد کیا کہ نویداسلم نے 24 ستمبر کو دفتر آکر تھپڑ مارے، میرے اسٹاف نے مجھے بچایا اور نوید اسلم کو دفتر سے باہر نکالا۔

انہوں نے کہا کہ نوید اسلم نے مجھ پر آفس میں حملہ کرکے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا لیکن پولیس نے مقدمے میں درست دفعات نہیں لگائیں جس کا ملزم کو فائدہ ہوا اور گرفتاری کے اگلے ہی روز عدالت سے ضمانت ہوگئی۔

خاتون نے الزام لگایا کہ نوید اسلم دندناتے کہہ رہا تھا کوئی میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا جب کہ ایف آئی آر میں قابل ضمانت دفعات شامل کی گئیں، ملزم کے پاس اسلحہ تھا لیکن مقدمے میں جان سے مارنے کی دفعات شامل نہیں کی گئیں۔

صوفیہ قاسم نے الزام عائد کیا کہ نوید اسلم نے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے ضمانت حاصل کرلی۔

اس واقعے کے بعد جی پی او ساہیوال میں اسٹاف نے احتجاجاً کام چھوڑ دیا تھا۔

بعد ازاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم نوید اسلم کو گرفتار کر لیا تھا جس پر دوسرے روز ہی مجسٹریٹ نے ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

خاتون افسر نے ترسیلات کی تفصیل دینے سے انکار کیااور پارٹی کو برا بھلاکہا: نوید اسلم

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے خاتون افسر کے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ پوسٹ آفس میں خاتون افسر کو تشددکا نشانہ نہیں بنایا۔

ان کاکہنا تھا کہ محکمہ ڈاک کا کنٹریکٹر ہوں، اپنی ترسیلات کی تفصیل لینے گیا تھا، خاتون افسر نے نہ صرف تفصیل دینے سے انکار کیا بلکہ پارٹی کو برا بھلاکہا، میرے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا الزام غلط ہے۔

پی پی کا وفاقی محتسب برائے حقوق خواتین کشمالہ طارق سے ایکشن لینے کا مطالبہ

اُدھر پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد نے پی ٹی آئی عہدیدار کی پوسٹ ماسٹر ساہیوال پر تشدد کی مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات نوید اسلم نے خاتون افسر صوفیہ کو ان کے دفتر میں تھپڑ مارے اور گھسیٹا اور تشدد کے دوران جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

چوہدری منظور احمد کا کہنا تھا کہ نوید اسلم نے کہا میں ابھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے بات کرکے آپ لوگوں کو سبق سکھاتا ہوں جب کہ پولیس نے قابل ضمانت مقدمہ درج کر کے ملزم کو اگلے ہی دن چھوڑ دیا، یہ ایک خاتون سرکاری افسر پر تشدد اور اسے حراساں کرنے کاسنگین معاملہ ہے۔

انہوں نے سینیٹ و قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹیوں اور وفاقی محتسب برائے حقوق خواتین کشمالہ طارق سے معاملے پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا



Source




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...