اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نےعدالتی حکم کے باوجود لال مسجد آپریشن 2007ء کے دوران ہلاک ہونے والے مولانا غازی عبدالرشید کے قتل کا مقدمہ سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے خلاف درج کرنےسےانکار کردیا۔
مولانا عبدالرشید غازی کے بیٹے ہارون الرشید پرویز مشرف کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کرانےجب آبپارہ پولیس اسٹیشن گئے توایس ایچ او نےیہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ ہمیں اس سلسلے میں عدالت کا تحریری حکم نامہ نہیں ملا۔
یاد رہے کہ غازی عبدالرشید کے بیٹے ہارون رشید کی درخواست کی سماعت جمعہ کواسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے والد غازی عبدالرشید اور میری دادی کے قتل کا زمہ دار پرویزمشرف ہے لٰہذاان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجج نورالحق نےدرخواست گزار کا مؤقف سننے کے بعد حکم دیا تھا کہ پولیس مدعی کابیان ریکارڈ کرے اوراس کے بعد فریق بنائےگئے فرد کے خلاف مقدمہ درج