Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Absar Alam reveals the youtube income of Sabir Shakir, Sami Ibrahim, Imran Riaz & Moeed Pirzada Absar Alam reveals the youtube income of Sabir Shakir, Sami Ibrahim, Imran Riaz & Moeed Pirzada Sohail Ahmad's views on Uzma Bukhari's raids on theatres Sohail Ahmad's views on Uzma Bukhari's raids on theatres Donald Trump's press interaction cut short after girl faints in the Oval Office Donald Trump's press interaction cut short after girl faints in the Oval Office 47 years old Ahmadi man killed by religious mob in Sadar Karachi 47 years old Ahmadi man killed by religious mob in Sadar Karachi Najam Sethi's views on convention of overseas Pakistanis in Islamabad Najam Sethi's views on convention of overseas Pakistanis in Islamabad Tiktoker Kashif Zameer arrested for disrespecting Police uniform Tiktoker Kashif Zameer arrested for disrespecting Police uniform

Uncle Parvez Rasheed Maryam Nawaz Ki Nawasi Ke Chips Kha Gaye - Read Details

Posted By: Munib Ahmad, January 05, 2021 | 11:50:54

Uncle Parvez Rasheed Maryam Nawaz Ki Nawasi Ke Chips Kha Gaye - Read Details




مریم نواز کی نواسی کیلیے خریداری: انکل پرویز رشید نے ہاتھ صاف کردیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید نے نواسی کی چیزوں پر ہاتھ صاف کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز بہاولپور ریلی میں شرکت کے بعد لاہور واپسی میں اپنی نواسی سیرینا کے لیے اسٹور سے کچھ چیزیں خریدی تھیں جن میں چپس کا پیکٹ کا بھی شامل تھا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات رہنے والے سینیٹر پرویز رشید نے سیرینا کے لیے خریدے گئے چپس کے ایک پیکٹ پہ ہاتھ صاف کردیا۔

سینیٹر پرویز رشید جب چپس کے پیکٹ سے لطف اندوز ہو رہے تھے تو عین اسی وقت مریم نواز کی نگاہ ان پہ پڑی تو انہوں نے ایک تصویر کھینچ کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس کیپشن کے ساتھ شیئرکی کہ ’’انکل پرویز رشید اپنی بھوک اس سے مٹانے کی کوشش کررہے ہیں جو میں نے سیرینا کے لیے خریدی تھیں‘‘۔

مریم نواز کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شیئر کی جانے والی ویڈیو اور تصویز کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ سماجی رابطوں کے صارفین مریم نواز کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو دیکھ کر اس پر دلچسپ انداز میں تبصرہ بھی کررہے ہیں۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے جو ویڈیو شیئر کی ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی نواسی سے ویڈیو کال پر بات چیت کررہی ہیں اور اسٹور میں رکھے ہوئے کھلونے دکھا کر معلوم بھی کررہی ہیں کہ انہیں کون سے کھلونے چاہئیں؟

مریم نواز نے اسی سفر میں بذریعہ موٹروے واپسی پر اپنے والد میاں نواز شریف کا موٹروے بنانے پر شکریہ بھی ادا کیا ہے



Source



Comments...