اسلام آباد: وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سحر اور افطار میں لوڈشیڈنگ تکنیکی وجوہات کی وجہ سے ہورہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بجلی بحران کے خاتمے کے لئے انتہائی سنجیدگی سے کام کررہی ہے، حکومت نے توانائی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ کی مد میں 360 ارب روپے ادا کردیئے ہیں جبکہ بقیہ رقم بھی جلد ہی ادا کردی جائے گی، حکومتی اقدامات کے باعث گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں بجلی کی پیداوار میں بجلی کی پیداوار میں 3ہزار میگا واٹ اضافہ ہوا لیکن اسی مناسبت سے بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں بجلی کا شارٹ فال 3ہزار 200 میگا واٹ ہے ۔ سحر اور افطار میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہورہی ہےلیکن بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی ان ہی علاقوں میں ہورہی ہے جو واجبات ادا نہیں کررہے۔