Fajar Ki Namaz Ke Liye Na Uthne Per Bete Ne Baap Ko Qatal Kar Dia
نماز کیلیے نہ اٹھنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا
فیصل آباد: نماز کے لیے بیدار نہ ہونے پر بیٹے نے سر میں اینٹ مار کر باپ کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ چشتیہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ملزم شہباز نے اپنے باپ 50 سالہ مبشر رضا کے سر پر اینٹ کے وار کرکے اسے قتل کردیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے اپنے والد کو صبح نماز پڑھنے کے لیے کہا اور نہ اٹھنے پر باپ کے سر میں اینٹ دے ماری جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔
Source: Jang