Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Donald Trump And Zelenskyy's AI Generated Fight Video Goes Viral Donald Trump And Zelenskyy's AI Generated Fight Video Goes Viral Unique story of a daylight robbery in Karachi Unique story of a daylight robbery in Karachi Video: A cargo jet explodes into huge fireball during takeoff Video: A cargo jet explodes into huge fireball during takeoff I will not apologize to Donald Trump - Ukrainian President Zelenskyy I will not apologize to Donald Trump - Ukrainian President Zelenskyy Hilarious parody of US President Donald Trump and Ukrainian President Zelenskyy's clash Hilarious parody of US President Donald Trump and Ukrainian President Zelenskyy's clash US President Donald Trump badly humiliates Ukrainian President Zelenskyy in front of media US President Donald Trump badly humiliates Ukrainian President Zelenskyy in front of media

A Shia Guy Got Killed in Shorkot (Jhang) Over Blasphemy Charges

Posted By: Samir, March 26, 2021 | 07:46:11Category: Mix Videos

A Shia Guy Got Killed in Shorkot (Jhang) Over Blasphemy Charges




جھنگ: توہین مذہب کے الزام میں شیعہ نوجوان بے دردی سے قتل، ملزم گرفتار

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ کی تحصیل شورکوٹ میں ایک شیعہ نوجوان تقی شاہ کو لیاقت بھولی نامی شخص نے عرس کے موقع پر سرعام کلہاڑیوں کے وار کرکے انتہائی بےدردی سے قتل کردیا۔ تقی شاہ پر گزشتہ محرم الحرام میں توہین صحابہؓ کے الزام میں ایک مقدمہ درج ہوا تھا، مقتول کو چند ماہ قبل مقامی عدالت نے باعزت بری کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق شورکوٹ کے نواحی علاقہ میرک سیال موضع اللہ یار جوتہ قریشیاں والا کا رہائشی توقیر شاہ عرف تقی شاہ نوجوان جو اپنے کزن کے ہمراہ آج اپنے گھر سے دو کلومیٹر دور اللہ یار جوتا میں عرس لگا ہوا تھا گئے، وہاں پر ملزم لیاقت عرف بھولی جوتا نامی شخص نے کلہاڑی کے وار سے شیعہ نوجوان توقیر شاہ عرف تقی شاہ کو بے دردی سے قتل کر دیا جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں تقی شاہ کا ایک کزن کو بھی کلہاڑی کے وار سے شدید زخمی ہو گیا، جنہیں فوری طور پر کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ فیصل رزاق کاہلو چوکی انچارج شورکوٹ وقاص سندھو اور اے ایس آئی منظر عباس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قبضہ میں لے کر قانونی کراروائی شروع کردی۔

پولیس کے مطابق ملزم کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا اہم رکن ہے اور اس کے خلاف پہلے ہی مختلف علاقوں میں مقدمات درج ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تقی شاہ پر گزشتہ محرم الحرام میں توہین صحابہؓ کے الزام میں ایک مقدمہ بے بنیاد مقدمہ درج ہوا تھا، مقتول کو چند ماہ قبل مقامی عدالت نے باعزت بری کردیا تھا۔






Source


Comments...