Ummat Newspaper Uses Abusive Language About Women - Social Media Reacts
Posted By: Wazir Khan, April 05, 2021 | 16:59:36Ummat Newspaper Uses Abusive Language About Women - Social Media Reacts
کراچی کے روزنامہ امت نے پانچ اپریل 2021 کے اخبار میں خواتین کے بارے میں انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کئے جن کو نیچے امت اخبار کی ہیڈلائنز میں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین نے امت اخبار پر سخت تنقید کی۔
یہ اسلامی فکررکھنےوالوں کا اخبار روزنامہ امت ہے۔صحافت کا معیاریہ ہےکہ ہرطرح کاجھوٹ اور پروپیگنڈااس اخبارمیں ہوتاہے۔انھوں نےخواتین کےخلاف یکطرفہ محاذ قائم کررکھاہےبدزبانی اورجھوٹی رپورٹنگ کی جاتی ہےپچھلے دنوں عورت مارچ سےمتعلق ایڈٹ شدہ ویڈیوکی بنیادپر پربلاسفیمی کاالزام لگاتےرہے۔ https://t.co/M5yhlNeT6g
— Zahida Rahim (@zahida_rahim) April 5, 2021
یہ ہے اُمت اخبار ۔۔ مسلم اُمّہ کی آواز pic.twitter.com/QHQ7FABGFf
— Asma Shirazi (@asmashirazi) April 5, 2021
جماعتِ اسلامی کےاخبار اُمت کی اُمّہ کی خواتین کے بارےمیں سوچ کاچھوٹا سا نمونہ۔ پھر یہ جھوٹا دعویٰ کرتے ہیں کہ اِن کے اسلاف میں سے مُحّمد بن قاسم خواتین کے خط لِکھنے پر دیبل (کراچی) پر حملہ آور ہوئے تھے۔ تھوڑی تحقیق کریں تو معلوم ہو راجہ داہر کی بیٹیوں کے ساتھ کیا بیتی تھی!#Ummat pic.twitter.com/q49XOBnxtm
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) April 5, 2021
امت اخبار نے آج عورت مارچ کی خواتین کے لیے اخلاق سے گری ہوئی زبان استعمال کی جو نہایت نامناسب اور قابل مذمت ہے. اختلاف کرنے کے بھی قواعد ہوتے ہیں. میں بھی عورت مارچ والوں کی بہت سی باتوں سے اختلاف رکھتا ہوں مگر ایسے الفاظ استعمال کرنا غلط ہے. pic.twitter.com/U5vOEZkJhI
— Ovais Mangalwala (@ovaismangalwala) April 5, 2021
امت پر یہ کڑا وقت نام نہاد اسلام پسندوں کی اخلاق باختہ اور تہذیب سے عاری زبان و گفتگو کی وجہ سے بھی ھے.
— Tahir Naeem Malik (@TahirNaeemMalik) April 5, 2021
(روزنامہ امت کی لیڈ اسٹوری پڑھنے کے بعد کے تاثرات) pic.twitter.com/bZxbF6r9XX
یہ آج کے امت اخبار کی سرخی ہے۔ ایسا گھٹیا لفظ استعمال کرنے والا رپورٹر، اسکو لگانے والا سب ایڈیٹر اور منظور کرنے والا چیف ایڈیٹر خود کو صحافی کہتے ہوئے شرم تو محسوس کرتا ہو گا؟ صحافت میں اختلافی بات تہذیب سے نا کی جائے تو پھر غلاظت بن جاتی ہے۔
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) April 5, 2021
کراچی پریس کلب انکئ ممبرشپ کینسل کرے pic.twitter.com/DgnJtGPp6a
اُمت کی پُوری خبر!
— Shama Junejo (@ShamaJunejo) April 5, 2021
شو بِز اور میڈیا سے منسلک خواتین سمیت مریم نواز @MaryamNSharif ، شہید بینظیر بُھٹو کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ @ShireenMazari1 @fawadchaudhry @shiblifaraz فوری ایکشن لیں! https://t.co/xXXQ1kQvqb pic.twitter.com/cII5UVVban
صحافیوں اور میڈیا مالکان کی تنظیمیں بھرپور انداز میں روزنامہ امت کی خواتین سے متعلق بدزبانی کی مذمت کریں۔وزیر اعظم بھی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئیے پاکستانی خواتین کو غیر ضروری طور ہر مذہبی زاوئیے سے موضوع بحث بنا کر مذہبی حلقوں کی حمایت حاصل کرنے ناکام کو شش کررہے ہیں۔
— Matiullah Jan (@Matiullahjan919) April 5, 2021
@OfficialKUJنے کراچی کے ایک مقامی اخبار روزنامہ امت میں بازاری زبان کے استعمال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے صحافتی اقدار کی سنگین پامالی قرار دیتے ہوئے اخبار کے مالک رفیق افغان سے نیوز ایڈیٹر سمیت تمام ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے@OfficialPfuj pic.twitter.com/nxhaGUl5JM
— Karachi Union of Journalists (@OfficialKUJ) April 5, 2021