PM Imran Khan Explains Why Govt Decided To Take Action Against Tehreek e Labbaik
Posted By: Muzamil, April 17, 2021 | 06:58:25PM Imran Khan Explains Why Govt Decided To Take Action Against Tehreek e Labbaik
Youtube
میں سب پر واضح کر دوں کہ: ہماری حکومت نےتحریک لبیک پاکستان کیخلاف انسدادِ دہشت گردی قانون کےتحت جبھی کارروائی کی جب انہوں نےریاستی عملداری کو للکارا اورکوچہ و بازار کو فساد سےبھرتےہوئےعوام اور قانون نافذ کرنے والےاداروں پر حملہ آور ہوئے۔ کوئی بھی آئین و قانون سےبالاترنہیں ہوسکتا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 17, 2021
بیرونی انتہاءپسندوں،جو دنیا کے 1.3 ارب مسلمانوں کو اذیت میں مبتلا کرنےکیلئے اسلاموفوبیا اور نسلی تضحیک کاسہارا لیتے ہیں،کیلئےمیراپیغام ہےکہ:ہم مسلمان اپنےنبی پاک ﷺ سےبےحد محبت کرتےہیں اور وہ ہمارےدلوں میں بستےہیں۔انکی شانِ اقدس میں کسی قسم کی گستاخی یا ہرزہ سرائی ہمیں گوارا نہیں
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 17, 2021
دائیں بازو کے انتہاء پسند سیاستدانوں سمیت اہلِ مغرب کا وہ طبقہ جو آزادئ اظہار کی آڑ میں جان بوجھ کر ایسی شرانگیزیوں کو ہوا دیتا ہے، واضح طور پر اخلاقی احساس اور حوصلے سے محروم ہے کہ اس آزار پر 1.3 ارب مسلمانوں سے معذرت کرے۔ ہم ان انتہاء پسندوں سے معافی کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 17, 2021
مغربی حکومتوں سےبھی میرا مطالبہ ہےکہ وہ ہمارے رسولِ پاک ﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی کےذریعےجان بوجھ کر مسلمانوں کیخلاف نفرت و ایذاء کےفروغ میں ملوث عناصر کی سرکوبی کیلئے وہی معیار ملحوظِ خاطر رکھیں جو انہوں نے ہولوکاسٹ کیخلاف ہر قسم کی منفی گفتگو کو غیرقانونی قرار دیکر قائم کیا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 17, 2021