Israel's Amazing Air Defence System "Iron Dome"? See How It Works
Posted By: Sabir Ali, May 12, 2021 | 18:05:34Israel's Amazing Air Defence System "Iron Dome"? See How It Works
پچھلے چند دنوں میں فلسطینی تنظیم حماس نے چار سو سے زائد راکٹ اسرائیل پر فائر کئے اوراسرائیل نے اتنی کامیابی کے ساتھ ان راکٹس کو کاؤنٹر کرکے تباہ کیا کہ شاید ایک آدھ ہی اسرائیلی مارا گیاہے، دوسری طرف اسرائیل کے حملے میں اب تک سینکڑوں فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں اور متعدد مارے جاچکے ہیں۔ اسرائیل اتنی کامیابی سے حماس کے راکٹوں کو جس ٹیکنالوجی کے ذریعے کاؤنٹر کرتا ہے اس کا نام ہے آئرن ڈوم۔ آئرن ڈوم اسرائیل کا اپنا تیار کردہ ایئر ڈیفنس سسٹم ہے اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ ایک مخصوص رینج کے اندر سے راکٹ لانچ ہوتے ہی ایکٹیو ہوجاتا ہے اور اس بات کا تعین کرتا ہے کہ یہ راکٹ کہاں جاکر گرے گا، یعنی کسی آبادی والی یا کارآمد جگہ پر گرے گا یا پھر کسی سنسان بے آباد /بے کار جگہ پر۔ جیسے ہی آئرن ڈوم کو پتا چلتا ہے کہ یہ راکٹ کسی کارآمد جگہ پر گرنے والا ہے تو فوراً یہ اس راکٹ کو ہٹ کرتا ہے اور فضا میں ہی تباہ کردیتا ہے۔ اگر یہ کسی بے کار جگہ پر گرنے والا ہو تو آئرن ڈوم اس کو جانے دیتا ہے۔ آئرن ڈوم کا ایکوریسی ریٹ 90 فیصد سے زائد ہے۔ دوسری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئرن ڈوم کس طرح حماس کی طرف سے فائر کئے گئے راکٹوں کو تباہ کررہا ہے۔