Top Rated Posts ....

What Is River Ravi Project? Dr. Shahbaz Gill Special Press Conference Explaining The Details

Posted By: Saif, July 02, 2021 | 05:09:44


What Is River Ravi Project? Dr. Shahbaz Gill Special Press Conference Explaining The Details





اسلام آباد۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ریورراوی ڈویلپمنٹ منصوبہ لاہور کے ماحول کوصاف کرنے کا پاکستان کا پہلا گرین سٹی منصوبہ ہے، ماضی کی حکومتیں یہ منصوبہ شروع کرنے میں ناکام رہیں، تحریک انصاف کی حکومت نےمنصوبے میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریور راوی ڈویلپمنٹ منصوبہ عمران امین اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ 40 سال کے دوران لاہور تیزی سے بغیر منصوبہ بندی کے پھیل رہا ہے، اس شہر کو ماحولیاتی مسائل کا سامنا ہے، زیر زمین پانی آلودہ ہو چکا ہے، اس سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2001، 2007 اور 2014 میں لاہور شہر کے ساتھ نیا شہر بسانے کی تجاویز دی گئیں لیکن ماضی کی حکومتیں اس منصوبہ کو شروع کرنے میں ناکام رہیں، وزیراعظم عمران خان نے اس منصوبہ کو مکمل کرنے کا بیڑا اٹھایا، وزیراعظم عمران خان اس منصوبہ میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور اس حوالہ سے 70 اجلاس کئے ہیں، وزیراعظم عمران خان ماحول دوست کارکن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایک لاکھ 2 ہزار ایکڑ رقبے پر مشتمل ایک نیا شہر بسانے جا رہی ہے، اس منصوبہ کے بارے میں مختلف غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کے پہلے مرحلہ کی بولی مکمل ہو گئی ہے، 13 بڑی کمپنیوں پر مشتمل کنسورشیم نے شفاف طریقہ سے یہ بولی حاصل کی، دوسرے نمبر پر بولی لگانے والے کے درمیان بولی کی رقم کا 8 ارب روپے کا فرق تھا، یہ منصوبہ 29 فیز میں مکمل کیا جائے گا، کنسورشیم کے ساتھ باضابطہ معاہدہ پر اگلے ہفتے دستخط کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئے شہر میں 7، نئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جائیں گے، نئے شہر میں عالمی معیار کی یونیورسٹیاں بھی ہوں گی، 8قومی اور 3 بین الاقوامی یونیورسٹیوں نے یہاں کیمپس قائم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے راوی بھارت اور پاکستان کے درمیان بہتا ہے، بھارت نے اس دریا پر ڈیم بنا رکھے ہیں جن کا پانی وہ کسی بھی وقت چھوڑ سکتا ہے اس تناظر میں تین بیراج بھی بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقہ میں بے ہنگم ہائوسنگ سوسائٹیاں قائم کی جا رہی ہیں، اس منصوبہ سے ان غیر قانونی سوسائٹیوں کی روک تھام یقینی بنائی جائے گی، سرکاری اراضی پر جنگلات لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بڑے منصوبے قرض لے کر شروع کئے گئے لیکن اس منصوبہ کیلئے کوئی قرضہ نہیں لیا جا رہا، یہ پہلا گرین سٹی منصوبہ ہو گا، کچھ بلڈرز اوردیگر لوگ ذاتی مفادات کیلئے اس معاملہ کو عدالتوں میں لے جا رہے ہیں، اس منصوبہ سے لاہور شہر میں صاف پانی میسر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک کروڑ 20 لاکھ گھروں کی ضرورت ہے، حکومت ان ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 2 ماہ کے دوران میڈیا مالکان کو 70 کروڑ روپے کے واجبات ادا کئے گئے، صحافیوں کیلئے ہائوسنگ منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور بے ہنگم طریقہ سے پھیلا ہے، ہر طرف غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کی بھرمار ہے، اس منصوبہ کی تکمیل سے ان مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور اس منصوبہ میں تمام سہولیات میسر ہوں گی، لاہور میں آبادی میں اضافہ کے تناسب سے نیا شہر تعمیر کرنا ضروری ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمران امین نے بھی منصوبہ کے خدوخال پر روشنی ڈالی۔




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...