Maryam Nawaz's Aggressive Reply to Jemima Khan on Twitter
Posted By: Wazir Khan, July 20, 2021 | 09:13:16Maryam Nawaz's Aggressive Reply to Jemima Khan on Twitter
ٹویٹر پر جمائما خان نے گزشتہ روز ٹویٹ کی اور کہا کہ مریم نواز نے ان کے بیٹوں کے متعلق کہا ہے کہ وہ یہودیوں کی گود میں پل رہے ہیں۔ جمائما خان نے کہا کہ جب وہ پاکستان میں تھیں، تب بھی ان پر ایسے ہی حملے ہوتے تھے اور انہوں نے 2004 میں پاکستان چھوڑ دیا تھا۔ جمائما خان نے کہا کہ وہ حملے آج بھی جاری ہیں۔ اس ٹویٹ کے جواب میں مریم نواز نے جارحانہ لہجہ اختیار کرتے ہوئے ٹویٹ کی اور لکھا کہ مجھے آپ میں یا آپ کی اولاد میں کوئی دلچسپی نہیں، میرے پاس کرنے کو اور بہت کام ہیں، مریم نواز نے ایک طرح سے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کا سابقہ شوہر دوسروں کی فیملیوں کو سیاست میں گھسیٹے گا تو دوسروں کے پاس بتانے کیلئے زیادہ گندی باتیں ہیں۔ ملاحظہ کیجئے مریم نواز کا ٹویٹ۔۔
I have absolutely no interest in you, your sons or your personal lives because I have better things to do and say but if your ex drags in families of others out of spite, others will have nastier things to say. You have only your ex to blame. https://t.co/DxoUqwjoTn
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 20, 2021