Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Youtuber Sajal Malik's response over allegations of her leaked videos Youtuber Sajal Malik's response over allegations of her leaked videos Dr. Arif Alvi's tweet about his recent controversial statement Dr. Arif Alvi's tweet about his recent controversial statement Imran Khan gained more popularity than many prophets of Allah - Dr. Arif Alvi says in London Imran Khan gained more popularity than many prophets of Allah - Dr. Arif Alvi says in London Heated debate between Sohail Ahmad and Irshad Bhatti about Nawaz Sharif & Asif Zardari Heated debate between Sohail Ahmad and Irshad Bhatti about Nawaz Sharif & Asif Zardari Breaking News: Pakistan Rangers capture Indian BSF soldier, India requests return Breaking News: Pakistan Rangers capture Indian BSF soldier, India requests return Biggest terror attack in Indian Kashmir's Pahalgam: 27 tourists dead, 12 inured Biggest terror attack in Indian Kashmir's Pahalgam: 27 tourists dead, 12 inured

Muslim Mob Attached Hindu Temple In Rahim Yar Khan's Bhong Town

Posted By: Wazir Khan, August 04, 2021 | 18:00:25

Muslim Mob Attached Hindu Temple In Rahim Yar Khan's Bhong Town






رحیم یار خان میں مندر پر حملہ، پولیس اور رینجرز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا

پاکستان میں صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے بھونگ شریف میں ایک مندر پر مشتعل افراد کے حملے اور شدید توڑ پھوڑ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کے بعد رینجرز کو علاقے میں طلب کر لیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجنوں افراد ڈنڈوں، پتھروں اور اینٹوں کے ساتھ مندر کی کھڑکیوں، دروازوں اور وہاں موجود مورتیوں کو توڑ رہے تھے۔

پولیس نے بی بی سی کو بتایا کہ فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ڈی پی او رحیم یار خان اسد سرفراز نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت صادق آباد کے علاقے بھونگ شریف میں پولیس کا آپریشن جاری ہے۔

بعد ازاں انھوں نے تفںصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رینجرز اور پولیس اہلکار علاقے میں تعینات کر دیے گئے ہیں، صورتحال کنٹرول میں ہے اور یہاں کے مکینوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت واقعے کے حوالے سے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

یہ واقعہ جس علاقے میں پیش آیا ہے وہاں ہندو برادری کے 80 مکانات اس مندر کے گرد ہی موجود ہیں۔ علاقے میں اکثریتی آبادی مسلمانوں کی ہے۔

تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کا کوئی واقعہ یہاں اس سے پہلے پیش نہیں آیا۔

قومی اسمبلی کے رکن اور ملک میں ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیشں کمار نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ آج دن بارہ بجے علاقے میں حالات کی کشیدگی کی ابتدا ہوئی۔

بھونگ تھانے کے اے ایس آئی نے بی بی سی کو بتایا کہ علاقے میں موجود ایک جیولر نے فیس بک پر ایک پوسٹ کی جس میں لکھا کہ ’یہاں مسلمان اور ہندو اکٹھے کھاتے ہیں انھیں اس سے روکا جائے۔‘

وہ بتاتے ہیں کہ اس کے بعد وہاں جھگڑا شروع ہو گیا اور یہاں قریب کچے کا علاقہ بھی ہے تو شرپسند عناصر بھی یہاں پہنچ گئے۔

پولیس اہلکار کے مطابق مقامی مندر میں مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کی اور پولیس جب موقع پر پہنچی تو اس پر بھی پتھراؤ کیا۔

انھوں نے بتایا کہ ابھی واقعے کی ایف آئی آر تو درج نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی گرفتاری ہوئی ہے تاہم ابھی حالات کنٹرول میں ہے اور رینجرز بھی یہاں موجود ہے۔

پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس واقعے کو علاقے میں 23 اگست کو پیش آنے والے ایک واقعے سے جوڑا جس میں ایک آٹھ سالہ بچے پر توہین مذہب کا الزام لگا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 24 تاریخ کو ہم نے ایک آٹھ سال کے بچے کے خلاف 295 اے کے تحت مقدمہ درج کیا۔

انھوں نے بتایا کہ مقامی مدرسے کی انتظامیہ نے الزام لگایا تھا کہ لائبریری میں ایک بچے نے آکر پیشاب کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی ایف آئی آر درج ہوئی اور بچے کو گرفتار کیا گیا۔

اے ایس آئی کے مطابق چونکہ بچہ نابالغ تھا اس لیے قانون کے مطابق 295 اے کی سخت سزا اسے دی نہیں جا سکتی تھی۔ مجسٹریٹ صاحب نے ضمانت پر28 تاریخ کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

ڈاکٹر رمیشں نے بتایا کہ رحیم یار خان کے ڈی پی او نے اس بچے کو اٹھایا اور وہ پوسٹ ڈیلیٹ کروائی اور پھر اسے چھوڑ دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ لڑکے کو چھوڑنے کے بعد علاقے میں دوبارہ سے ایکٹویٹی شروع ہو گئی۔

’شام کو چار بجے سی پیک کا روڈ 25 کے قریب لوگوں نے بلاک کیا۔ میں نے ایڈیشنل آئی جی کو بتایا۔ ساڑھے چھ بجے انھوں کے مندر پر حملہ کیا تھا۔ گھروں میں جانے کی کوشش کی۔ پھررینجرز کو بلایا گیا۔ اور اب صورتحال کنٹرول میں ہے۔‘

ڈاکٹر رمیش نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعے کا نوٹس لیں۔ انھوں نے واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔



Source: BBC Urdu



Comments...