Top Rated Posts ....

Fake Emails From India Were The Reasons Behind Cancellation of NZ's Tour - Fawad Chaudhry

Posted By: Munib Ahmad, September 22, 2021 | 12:16:40


Fake Emails From India Were The Reasons Behind Cancellation of NZ's Tour - Fawad Chaudhry




فواد چوہدری نے دورۂ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کی منسوخی کے محرکات بتا دیئے

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دورہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کی منسوخی کے محرکات بتاتے ہوئے کہا جعلی تھریٹس پر نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس لوٹی ،نقصان کومدنظررکھتےہوئےانگلش کرکٹ بورڈ کو سو کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیوزی لینڈ ٹہم کا دورہ ملتوی ہو ہونے کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کو ففتھ جنریشن ہائبرڈ وار کا سامنا ہے پریس کانفرنس یاددہانی ہے، سوشل میڈیا پر وارفیئر قائم کیا گیا بھارت سے ٹوئٹس کی گئیں، ایسانہیں کہ بچےبیٹھےہیں وہ سارےمعاملات کررہےہیں، طاقت ورایجنسی اورریاستیں اس کے پیچھے ہیں۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ جب لبیک کی تحریک چل رہی تھی توہندوستان سےسپورٹ ملی، تحریک لبیک میں جولوگ ہیں ان کا عقیدہ ہوگا مگر یہ استعمال ہوجاتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ دورہ نیوزی لینڈ جب منسوخ ہورہاتھا اسوقت ایس سی اوسمٹ جاری تھی، اس خبر کے آنے کے وقت وزیراعظم عمران خان کی تقریر ہونے والی تھی، تقریرسے15منٹ پہلےپیغام ملانیوزی لینڈٹیم دورہ منسوخ کررہی ہے، آپس میں مشورہ کیاکہ یہ خبرابھی وزیراعظم کو تقریر سے پہلے نہیں دیتے۔

جعلی اکاؤنٹ کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا 19اگست2021پہلی تاریخ ہے جب ایک جعلی خبرآتی ہے، احسان اللہ احسان کےنام سے فیس بک اکاؤنٹ بنایاگیا، پوسٹ پر لکھا گیا کہ نیوزی لینڈ ٹیم آئی تو حملے کیا جائے گا ، جس کے بعد ابھی نندن مشرہ نےاس فیک پوسٹ کی بنیاد پرآرٹیکل ایشوکیا، ابھی نندن مشرہ بیوروچیف سنڈےگارڈین سے وابستہ ہیں۔

فواد چوہدری نے بتایا 19اگست کو پوسٹ آئی اور 21اگست کو ہندوستان ٹائم پر آرٹیکل چھاپا، ابھی نندن مشرہ کے لنک امر اللہ صالح سے ملتے ہیں، امراللہ صالح کےپاکستان کےحوالےسےخیالات سب کےسامنےہیں، پھر 24اگست2021کومارٹن گپٹل کی بیوی کو ای میل ملتی ہے، ای میل تحریک لبیک ایٹ پروٹومیل ڈاٹ کام سے آئی ، جس میں دھمکی دی گئی کہ مارٹن گپٹل کو پاکستان میں قتل کردیاجائے گا۔





ای میل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ای میل جس اکاؤنٹ سے گئی وہ 24 اگست کی رات1 بجکر 5منٹ پر بنا، اسی دی 11بجکر59منٹ پر ای میل جنریٹ کی گئی، 24اگست2021 کو مارٹن گپٹل کی بیوی کو ای میل ملتی ہے، یہ میل پروٹون میل سےبھیجی گئی، جولوگ سائبر کو سمجھتے ہیں انہیں پتاہے سیف سائڈہوتی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا تمام معاملات کے باوجود نیوزی لینڈ ٹیم اپنا دورہ منسوخ نہیں کرتی، لگائی،11ستمبرکونیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آجاتی ہے اور ٹی 20ٹیم کے ممبر12ستمبر کو پاکستان آتےہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے نیوزی لینڈ ٹیم کا تفصیلی پروگرام شیئر کیا تھا، 13ستمبرکوٹیم ہوٹل سےپروٹوکول کیساتھ نکلی اسٹیڈیم جاکر پریٹکس کی، نیوزی لینڈاورہماری سیکیورٹی نےسب دیکھا انہوں نے کہا یہ فیک ہے، کوئی تھریٹ الرٹ نہیں آیا ٹیم میچ سے ایک دن پہلے پھر پریکٹس کیلئے گئی۔

انھوں نے بتایا اچانک نیوزی لینڈ ٹیم نے صبح ساڑھے10بجے کہا حکومتی ہدایت پر دورہ منسوخ کررہےہیں، انتظامیہ، ایجنسیز گئیں اور درخواست کی کہ ہمیں تھریٹس سے آگاہ کیاجائے لیکن نیوزی لینڈ ٹیم انتظامیہ کو تھریٹس کا علم نہیں تھا نہ انھوں نے کچھ بتایا، نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی ٹیم اتنی ہی نابلدتھی کوئی چیزشیئرنہ کرسکی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جب وزیراعظم عمران خان کی تقریرختم ہوئی توہم نے انہیں بتایا، وزیراعظم عمران خان نےنیوزی لینڈکی وزیراعظم سےرابطہ کیا، نیوزی لینڈوزیراعظم نےبتایاکہ سیکیورٹی ٹیم نےبتایاہےکہ تھریٹ ہیں اور بلاآخر نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ منسوخ کرکے واپس چلی گئی۔

فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ اس کے بعد18ستمبر2021کوانٹرپول اسلام آبادکوای میل ملی، ای میل حمزہ آفریدی7899ایٹ جی میل ڈاٹ کام سے آئی، ای میل میں لکھا تھا ڈیئرنیوزی لینڈ ٹیم،پاکستان زندہ باد اینڈ اللہ ہواکبر، یہ آئی ڈی ای میل سےصرف پہلے15 منٹ پہلے بنی جو بھارت میں بنائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جس ڈیوائس سےای میل بھیجی گئی اسی ڈیوائس پر13مزیدآئی ڈیزہیں۔وہ 13کی13آئی ڈیزہندی ناموں پرمشتمل ہیں، بھارتی فلموں کے ناموں پرای میل کریٹ کی گئی ہیں اور جس ڈیوائس سے ای میل بھجوائی گئی وہ ہندوستان میں رجسٹرڈ ہے، ای میل ہندوستان سے کی گئی جان کرحمزہ آفریدی کانام استعمال کیاگیا ، یہ موبائل ڈیوائس اگست2019کوانڈیامیں لاؤنچ ہوئی۔

وزیر اطلاعات نے کہا وزارت داخلہ نے سارے معاملے پر ایف آئی آر درج کرادی ہے ، جعلی تھریٹس ای میلز پر ایف آئی آر کی بنیاد پر انٹر پول سے رابطہ کررہے ہیں، ویسٹ انڈیز کی ٹیم دسمبر میں پاکستان آرہی ہے ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھی ابھی سے تھریٹ کیاگیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حمزہ آفریدی اوردوسرے ای میل آئی ڈی پرانٹرپول کو اپروچ کر رہےہیں، یہ پوری جعلی تھریٹ تھی جس پریہ سب کچھ ہوا، احسان اللہ احسان کےنام سےآئی ڈی بنائی گئی اور دورہ ویسٹ انڈیز پر ای میل کی گئی۔

انھوں نے روز دیا کہ آئی سی سی اوردنیا نوٹس لے کس طرح بھارت سے معاملہ اٹھایاگیا، بھارت میں ناموں کی اسپیلنگ کس طرح لکھی جاتی ہیں سب جانتے ہیں، احسان اللہ احسان کی اسپیلنگ بھی احشان کرکے بھارتی طرز پر لکھی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ نیوزی لینڈ حکومت سے کہا ہے کہ تھریٹس ہم سے شیئر کیاجائے، آئی سی سی کو اس معاملے پر ضرور نوٹس لینا چاہئے، نیوزی لینڈکی حکومت کوچاہئےکہ تھریٹ ہم سےشیئرکریں، اگرٹیم چلی بھی گئی لیکن تھریٹ تو موجود ہے۔

انگلینڈ کے دورہ منسوخی کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا برطانوی ایڈوائزری جو پاکستان کے بارے میں ہے وہ تبدیل نہیں ہوئی، جب برطانیہ کوکوئی اعتراض نہیں توانگلش کرکٹ بورڈکون ہوتاہے، پی ٹی وی اسپورٹس سےبھی کہاہےریگولیٹ کریں کتنانقصان ہواہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ایف آئی اے میں اس معاملے پر پرچہ درج ہوگیا ہے، پی سی بی،فارن منسٹر اور انٹیرییئرمنسٹری اپنے اپنے طور پر بات کریں گے ، پاکستان کیساتھ کھڑا ہونے پرغیرملکیوں سمیت تمام کرکٹرز کا شکر گزارہوں۔

وزیر اطلاعات نے سیکیورٹی کے حوالے سے کہا کہ امپورٹنٹ ایونٹ پر تھریٹ کو مدنظر رکھ کرسیکیورٹی رکھی جاتی ہے، مقامی پولیس اورانتظامیہ اس حوالےسےخودکوتیاررکھیں، خصوصاً ویسٹ انڈیز کے کرکٹر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے، دنیا سے جو کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگ ہیں انہوں نے پیغام بھیجا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ کہنا کہ انگلش پلیئرز تھک گئے تھے یہ تھکا ہوا بہانا تھا ، لیگل ٹیم سے مشاورت کرکے انگلش ٹیم کو نوٹس بھجوائیں گے ،اس تمام صورتحال سے پی ٹی وی سپورٹس کا بہت نقصان ہوا، نقصان کومدنظر رکھتے ہوئے انگلش کرکٹ بورڈ کو سو کریں گے۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں ہوتی رہی ہیں، پاکستان کیخلاف جب بھی سازشیں ہوئیں توپہلےسےزیادہ ابھرکراٹھا، ماضی میں افغان حکومت کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا تھا، آج20سال بعدسازشیں کرنے والے ہاتھ چھان رہے ہیں، پاکستان آج بھی مضبوط کھڑاہے۔



Source




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...