Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Irshad Bhatti grills Shahid Khaqan Abbasi for taking Tosha Khana gifts Irshad Bhatti grills Shahid Khaqan Abbasi for taking Tosha Khana gifts Palestinian President condemns Pahalgam attack, reaffirms support for India in letter to Modi Palestinian President condemns Pahalgam attack, reaffirms support for India in letter to Modi Hilarious memes on social media by Pakistanis on situation after Pahalgam attack Hilarious memes on social media by Pakistanis on situation after Pahalgam attack "Pakistan Hamesha Zindabad" - Pakistan army releases new song on current situation Najam Sethi talks to Karan Thapar on Pahalgam attack and Pak India clash Najam Sethi talks to Karan Thapar on Pahalgam attack and Pak India clash Watch exclusive CCTV footage of the blast at the Iranian port Watch exclusive CCTV footage of the blast at the Iranian port

Breaking News: PM Imran Khan Will Interview The Candidates For DG ISI's Post

Posted By: Saud Ali, October 14, 2021 | 04:40:28

Breaking News: PM Imran Khan Will Interview The Candidates For DG ISI's Post




وزیراعظم ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے امیدوار افسران کا انٹرویو لیں گے

ایک اہم وزارتی ذریعے نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ آئی ایس آئی کے نئے ڈائریکٹر جنرل کے نام کا اعلان آئندہ ایک سے دو دن میں متوقع ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان اس عہدے کیلئے پینل میں شامل کیے گئے افسران کا انٹرویو لینا چاہتے ہیں۔

ذریعے کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں تمام تر پراسیس پر اُس مفاہمت کے مطابق عمل کیا جا رہا ہے جو وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان طے پائی تھی۔

انہوں نے اشارہ دیا کہ اب بھی کراچی کے کور کمانڈر ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کیلئے انتہائی ممکنہ چوائس ہیں۔

اسی دوران وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں بدھ کو اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے حوالے سے مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئے تقرر کا پراسیس شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سول اور ملٹری قیادت نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ تمام ادارے متحد ہیں اور ملک کے استحکام، ساکھ اور ترقی کیلئے اتفاق رائے رکھتے ہیں۔

اگرچہ انہوں نے تفصیلات نہیں بتائیں لیکن ایک وفاقی وزیر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس نمائندے کو بتایا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ آرمی چیف کے تجویز کردہ پینل میں شامل تینوں افسران کا انٹرویو لیا جائے۔

ذریعے نے یقین دہانی کرائی کہ اب کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت نوٹیفکیشن جاری کرے گی تو ذریعے نے کہا کہ اس میں ایک سے دو دن لگ سکتے ہیں۔

اس بات کی افواہ تھی کہ بدھ کو نوٹیفکیشن ممکنہ طور پر جاری کردیا جائے گا۔ منگل کو کابینہ کے اجلاس کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر بھی بات ہوئی تھی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان طویل ملاقات ہوئی، حکومت اور فوج کے درمیان مثالی تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا آرمی چیف کے ساتھ قریبی تعلق ہے، وزیراعظم آفس ایسا کوئی قدم اٹھائے گا جس سے فوج کی ساکھ کو نقصان ہو اور نہ ہی آرمی چیف کوئی ایسا قدم اٹھائیں گے جس سے وزیراعظم آفس کا وقار مجروح ہو۔

وزیر نے کہا کہ حکومت ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر کیلئے قانونی طریقہ کار اختیار کرے گی اور یقین دہانی کرے گی کہ تمام آئینی ضروریات اس معاملے میں پوری ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر وزیراعظم کی صوابدید ہے۔

پارٹی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے ٹی وی شو میں کہا تھا کہ وزیراعظم موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی کو چند ماہ کیلئے عہدے پر برقرار رکھنا چاہتے تھے۔



Source



Comments...