Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Saudi Arabia's aggressive response to Israel's proposal about Palestinian state within Saudi Arabia Saudi Arabia's aggressive response to Israel's proposal about Palestinian state within Saudi Arabia Video: Incredible performance of helicopters at Aman Exercise 2025 in Karachi Video: Incredible performance of helicopters at Aman Exercise 2025 in Karachi Dubai launches revolutionary solar-powered rail service Dubai launches revolutionary solar-powered rail service Gaddafi Stadium Ki Lights Per Shor Karny Walay Bharat Ke Apny Match Ke Dauran Stadium Ki Lights Band Hogain Gaddafi Stadium Ki Lights Per Shor Karny Walay Bharat Ke Apny Match Ke Dauran Stadium Ki Lights Band Hogain Viral Video: Ali Amin Gandapur & Barrister Gohar hugging Sher Afzal Marwat at PTI Jalsa Viral Video: Ali Amin Gandapur & Barrister Gohar hugging Sher Afzal Marwat at PTI Jalsa I didn't write letter to Army chief for the deal - Aleema Khan shares Imran Khan's conversation I didn't write letter to Army chief for the deal - Aleema Khan shares Imran Khan's conversation

ARY Apologises To Ishaq Dar on Sabir Shakir & Ch Ghulam Hussain's False Allegations



اے آر وائی کا مواد نشر کرنے والے نیو وژن ٹی وی کی اسحاق ڈار سے تحریری معافی

برطانیہ میں اے آر وائی کا مواد نشر کرنے والی کمپنی نیو ویژن ٹی وی نے پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اے آر وائی نیوز کے دو پروگراموں میں ’بے بنیاد‘ الزامات نشر کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگراموں ’رپورٹرز‘ اور ’پاور پلے‘ میں ان کے خلاف لگائے گئے کرپشن، اختیارات کا ناجائز استعمال اور ایک خاتون کو دھمکیاں دینے کے الزامات کے خلاف اسحاق ڈار نے لندن ہائی کورٹ سے ہتک عزت اور ذاتی زندگی میں غیرقانونی مداخلت کی بنیاد پر رجوع کیا تھا۔

تاہم عدالتی کارروائی کے باقاعدہ آغاز سے قبل ہی، نیو ویژن ٹی وی نے اعتراف کیا کہ ان کے پروگراموں میں نشر ہونے والے الزامات ’بے بنیاد‘ تھے اور اس پر معافی مانگ لی ہے۔

اسحاق ڈار سے تحریری معذرت میں کہا گیا ہے کہ ’نیو ویژن ٹیلی ویژن پر آٹھ جولائی دو ہزار انیس کو دی رپورٹرز پروگرام نشر ہوا۔ جس میں چوہدری غلام حسین اور صابر شاکر نے دعویٰ کیا کہ اسحاق ڈار نے حکومت پاکستان کا پیسہ چرایا اور وہ پاکستان واپس آنے کی اجازت پر چرائی ہوئی رقم واپس کرنے پر آمادہ تھے۔

اس پروگرام میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ جن میں چرائے گئے لگ بھگ ایک ارب ڈالر موجود ہیں۔ پروگرام میں مزید تبصرے کیے گئے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اسحاق ڈار نے کسی فرد کو موت کی دھمکیاں دلوائیں تاکہ وہ فرد پاکستان سے باہر چلا جائے۔‘

معذرت میں کہا گیا ہے کہ ’اول یہ کہ انھوں نے (اسحاق ڈار نے) حکومت پاکستان کا کوئی پیسہ نہیں چرایا۔ دوئم یہ کہ اسحاق ڈار کے کسی بینک اکاؤنٹ کا سراغ نہیں ملا۔ نتیجتاً پیسے چرانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ سوئم یہ کہ اسحاق ڈار کی جانب سے پاکستان واپسی کی اجازت ملنے کی شرط پر پیسہ واپس کرنے کا دعویٰ جھوٹا اور من گھڑت ہے۔ اور چہارم یہ کہ اسحاق ڈار نے کسی فرد کو موت کی دھمکیاں نہیں دیں۔‘

نیوویژن ٹیلی ویژن پر 8اگست 2019 کو پاور پلے پروگرام نشر ہوا۔ جس کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ نے دعویٰ کیا کہ اپنے دور میں اسحاق ڈار پاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ذمہ دار تھے۔ اور انھوں نے انتہائی غیر مناسب طریقے سے یونٹ کے کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔

پروگرام میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو اہم اداروں کے سسٹم تک رسائی نہیں ہونے دی گئی جس کا مقصد چوہدری شوگر ملزمنی لانڈرنگ کیس میں بعض افراد کا تحفظ کرنا تھا۔

نیو ویژن ٹی وی کی معذرت میں کہا گیا ہے کہ ’انھوں نے کبھی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کا انتظام نہیں سنبھالا۔ یونٹ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 1901 کے تحت قائم کیا گیا تھا۔ یونٹ براہ راست اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ماتحت کام کرتا ہے۔ اس لیے اسحاق ڈار نے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے کام میں کوئی رکاؤٹ ڈالی نہ انھوں نے ایسا کوئی کام کیا جس سے چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں کسی فرد کو تحفظ مل سکے۔ پروگرامز میں نشر کیے گئے مواد کی وجہ سے ہونے والی تکلیف، پریشانی اور شرمندگی پر ہم اسحاق ڈار سے غیرمشروط طور پر معذرت خواہ ہیں۔

نیو ویژن ٹی وی نے اسحاق ڈار کو ہرجانہ ادا کرنے اور قانونی اخراجات برداشت کرنے کی بھی حامی بھری ہے لیکن ابھی ان رقومات پر حتمی فیصلے کے لیے گفتگو جاری ہے۔

اسی نوعیت کے ایک اور معاملے میں وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان کو بھی حال میں پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری سے معافی مانگنا پڑی تھی۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ اے آر وائی نیوز کا برطانیہ میں مواد چلانے والے ادارے نیو ویژن ٹی وی کو اپنی نشریات کی وجہ سے شرمندگی اٹھانی پڑی ہے۔

نیو ویژن ٹی وی کی جانب سے گذشتہ برس دسمبر میں ایک پاکستانی شہری اور پروفیسر ڈاکٹر عالم شاہ کو بھارتی شہری قرار دینے پر بھی اپنی خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے معافی مانگی گئی تھی۔



Source: BBC Urdu







Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts
Exclusive drone footage of PTI Swabi Jalsa

Exclusive drone footage of PTI Swabi Jalsa

Views 1210 | February 08, 2025

Comments...