کرک: پاکستانی صوبے خیبرپختونخوا کےضلع کرک میں پردہ نہ کرنےوالی اور بغیر محرم کے بازار میں آنے والی خواتین پر پابندی لگادی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع کرک میں آل خٹک برادری کے عمائدین کا اجلاس ہوا جس میں مولانا شبیر عثمانی،حافظ ابن امین اور میرزاقیم کے علاوہ دیگر علماء نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے بازار میں خریداری کیلئے بے پردہ خواتین اور محرم کے بغیر آنے والی خواتین پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ فیصلے کی خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔