Shahbaz Gill media talk outside election commission on overseas Pakistanis issue
Posted By: Arsalan Butt, November 23, 2021 | 09:52:07Shahbaz Gill media talk outside election commission on overseas Pakistanis issue
Youtube
وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جس سے ان کو پچھلے ۷۰ سال تک محروم رکھا گیا اب ان کو اس حق سے کوئی بھی مزید محروم نہیں رکھ سکتا، عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے کیا ہر وعدہ پور کر کے دیکھا ہے، اگے بھی پاکستان تحریک انصاف ہر فورم پر اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بنیں گے ان کا کہنا تھا کے ملک کی ترقی میں اوورسیز پاکستانی کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانیز اوورسیز فورم کے تحت الیکشن اف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
اس موقع پر اوورسیز فورم کے چیئرمین شاہد رضا رانجھا اور بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی
معاون خصوصی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا دل ہمیشہ پاکستان کے لئے دھڑکتا ہے اور ان کو ووٹ کے حق سے محروم کرنا بہت بڑی زیادتی تھی انہوں نے مزید کہا کے وزیر اعظم عمران خان اوورسیز پاکستانیوں سے محبت اور ان کا احترام کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کریں اور ان کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کیا جائے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کے ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان سے التماس کرتے ہیں کے اوورسیز پاکستانیوںکو ووٹ کا حق دینے سے مطالق اقدامت ٩٠ دن کے اندر اندر کرئے ، اگر الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے اقدامات میں تاخیر کی تو ملک گیر احتجاج کا حق رکھتے ہیں
معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہنا تھا کے میں یہاں ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اگر اج اس دفعہ اوورسیز کو جو ووٹنگ کا حق ملا ہے یہ خاص عمران خان کی ذاتی دلچسپی اور آپ سے محبت کی وجہ سے ملا ہے، لیکن ہمیشہ کی طرح اپوزیشن نے یہاں بھی روڑے اٹکانے کی بھرپور کوشش کی ہے اور ان کو منہ کی کھانی پرئی ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی یہ اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر تیار نہیں تھے
معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے اپوزیشن کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو ہر میدان میں شکست دی ہے، اس کی ایک جھلک قومی اسمبلی میں پوری قوم نے ایک بار پھر دیکھی جب پاکستان کی تاریخ ساز قانون سازی کی گئی اور اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑی۔