Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Najam Sethi first time responds to Imran Khan's letter to Army Chief Najam Sethi first time responds to Imran Khan's letter to Army Chief Exclusive drone footage of PTI Swabi Jalsa Exclusive drone footage of PTI Swabi Jalsa The waters of the Rimac river mysteriously turns blood red leaving locals baffled The waters of the Rimac river mysteriously turns blood red leaving locals baffled What made Trump and Richard abandoned Imran Khan? Rauf Klasra's analysis What made Trump and Richard abandoned Imran Khan? Rauf Klasra's analysis Live: Gaddafi Stadium Lahore Grand Opening Ceremony Live: Gaddafi Stadium Lahore Grand Opening Ceremony Faisal Chaudhry stopped from entering in Adiala Jail, Faisal Ch misbehaved with the staff Faisal Chaudhry stopped from entering in Adiala Jail, Faisal Ch misbehaved with the staff

Mandi Bahauddin: Exclusive video: Lawyers misbehaved with session judge Rao Abdul Jabbar in court room

Youtube



منڈی بہاؤالدین میں کنزیومرکورٹ کے جج پر مبینہ تشدد کے الزام میں وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔واقعےکے بعد ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او،اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے۔

منڈی بہاؤالدین میں متاثرہ جج نےایف آئی آرمیں الزام عائد کیا ہےکہ وکلا نے ڈپٹی کمشنراوراسسٹنٹ کمشنر کی ایما پر ان پر کمرے میں بند کرکے تشدد کیا۔سیشن جج راؤعبدالجبار کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

اس واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او،اسسٹنٹ کمشنر،ڈی ایس پی کوعہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔متاثرہ جج نے ڈپٹی کمشنراوراسسٹنٹ کمشنر کو سزا سنا کر جيل بھيجا تھاجبکہ بار کے صدر کو شو کاز نوٹس ديا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ نے دونوں افسران کو ضمانت پر رہائی دی تھی۔ايڈيشنل ڈپٹی کمشنر احسان الحق ضياء کو ڈپٹی کمشنرمنڈی بہاؤالدين کا اضافی چارج دے ديا گيا ہے۔

پنجاب بار کونسل نے مقامی بار کے سیکرٹری سمیت دیگر واقعے میں شریک وکلاء کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ پنجاب بار کونسل نے متعلقہ وکلاء کو ذاتی حیثیت میں 6 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ پنجاب بار کے وائس چئیرمین فرحان شہزاد نے کہا ہے کہ متعلقہ وکلاء شوکاز نوٹس کا جواب لے کر پنجاب بار آفس پیش ہوں۔

گذشتہ ہفتے صارف عدالت کےجج راؤعبدالجبار کی عدالت میں ایک شہری محمد عاصم حسین نے درخواست دائر کی کہ واپڈا کالونی سرکاری کوارٹر کی الاٹمنٹ ضلعی انتظامیہ نے ایک سرکاری ٹیچر حسن علی کے نام کردی ہے۔ انتظامیہ نے محمد عاصم سے زبردستی سرکاری مکان خالی کروا لیا جو کہ غیر آئینی اور غیر قانونی عمل تھا۔

درخواست گزار نے صارف عدالت کو بتایا تھا کہ متعدد بار ڈی سی اور اے سی کو نوٹس بھیجوائے گئے مگر عدالت کے حکم کی تعمیل نہ کی گئی اورانھوں نے اپنی جگہ پر کلرک رانا محبوب کوعدالت بھیجوا دیا۔ ڈی سی کے کلرک نےعدالت کے ساتھ بدتمیزی کی اور عدالت کے اختیارات کو چیلنج کیا۔

بعد ازاں ڈی سی منڈی بہاؤالدین طارق بسرا نے جج راؤ عبدالجبار کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ میرے کلرک کو چھوڑ دیں اور اسے جانے دیں جس پر عدالت نے ایک دن کی مہلت دیتے ہوئے ڈی سی منڈی بہاؤالدین طارق علی بسرا اور اے سی امتیاز بیگ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور جواب طلبی کی۔

دونوں افسران عدالت کو مطمئن نہ کرسکےجس پر عدالت نے دونوں افسران کے ہتک آمیز رویہ پر تین تین ماہ کی سزا سنا کر جیل بھیجوانے کا حکم جاری کیا تھا اور پولیس نے ان افسران کو گرفتار کرکے جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیجوادیا تھا۔



Source




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts
Exclusive drone footage of PTI Swabi Jalsa

Exclusive drone footage of PTI Swabi Jalsa

Views 890 | February 08, 2025

Comments...