Shahbaz Gill's tweets in reply to Mohsin Baig's allegations against Imran Khan
Posted By: Nasir Ali, December 31, 2021 | 17:49:47Shahbaz Gill's tweets in reply to Mohsin Baig's allegations against Imran Khan
آج محسن بیگ کے بیہودہ بے تکے الزامات سنے تو دو سال پہلے سردیوں کا وہ دن یاد آیا جس دن محسن بیگ صاحب فردوس عاشق اعوان کے ساتھ وزیراعظم آفس تشریف لائے اور وزیراعظم صاحب کو مشورہ دیا کہ ان کے توسط سے اگر وزیراعظم میڈیا کو 2 سے 3 ارب کے اشتہارات دیں تو تمام میڈیا کنٹرول کر کے سامنے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 31, 2021
پھینک دیں گے۔اس ملاقات میں دنیا گروپ کے ایک بزرگ اور معتبر صحافی بھی موجود تھے جو اپنے کسی اور کام کے سلسلے میں وزیراعظم کو ملنے آئے تھے۔اسکے علاوہ ہماری پارٹی کے تقریباً8 کے قریب اور لوگ بھی وہاں موجود تھے۔وزیراعظم نے یہ آفر مسترد کر دی۔اس کے بعد چند دن کے بعد وہ پھر تشریف لائے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 31, 2021
اور وزیراعظم کو روس کی کمپنی کی پائپ لائن کے منصوبے کی فوری اجازت کی سفارش کی ۔ وزیراعظم نے اس کمپنی کو ان کے کہنے کی وجہ سے ٹھیکہ نہیں دیا۔ کیونکہ انکے خیال میں وہ بہت مہنگا ٹھیکہ تھا۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 31, 2021
اب میں ان سے یہ سوال پوچھتا ہوں کہ اس ڈیل میں انکا کتنا کمیشن تھا ؟
کیا انہوں نے کتنی بار وزیراعظم کئ منت سماجت کی اور درخواست کی کہ اس منصوبے کی منظوری دے دی جائے ؟
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 31, 2021
کیا آپ نے وزیراعظم کو کئی اور لوگوں سے سفارش بھی کروائی تھی ؟
کیا یہ درست ہے کہ جب وزیراعظم نے آپکو اجازت نہیں دی تو آپ نے وزیراعظم کے خلاف ٹی وی پر بات شروع کر دی ؟
اگر اس دن وزیراعظم آپکے کہنے پر دو ارب روپے کے اشتہارات آپکے حوالے کر دیتے تو وزیراعظم بہت اچھے ہوتے اب برے ہوگئے ہیں؟
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 31, 2021
اگر وزیراعظم روس والہ ٹھیکہ دے دیتے تو بہت اچھے ہوتے اب برے ہوگئے ہیں؟
آپکو شرم آنی چاہیے اپنے قد اور اوقات سے بڑی باتیں کرنے کی۔
آپکے تمام الزامات جھوٹ ہیں!
اور یہ ہے وہ دن جس دن آپ روس پائپ لائن کا ٹھیکہ مانگنے تشریف لائے تھے۔ اسی دن وزیراعظم نے انکار کر دیا تھا اور آپکو یہ بھی بتا دیا گیا تھا کہ آئندہ ایسا کام لے کر وزیراعظم کے پاس مت آئیں۔ https://t.co/tpJy5yGanp pic.twitter.com/eX4Jq8UZP2
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 31, 2021