
لاہور…بالی ووڈ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف وینا ملک نے خود کوتو سپر ماڈل قرار دے دیا لیکن اپنے سابق دوست اشمیت پٹیل کو پہچاننے سے انکار کردیا۔افیئرز کی ملکہ اورتنازعات کا شکار رہنے والی وینا ملک اِن دنوں فلم سپر ماڈل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم میں وینا کے مقابل ان کے سابق دوست اشمیت پٹیل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ وینا اور اشمیت جو کبھی ہم نوالہ و ہم پیالہ تھے اب جانے کیوں ایک دوسرے سے دوردور ہیں، شوٹنگ کے دوران اشمیت سیٹ پر نہ پہنچے ، تو چھنو اشمیت سے بالکل انجان بن گئیں اور حیرت سے پوچھا کون اشمیت ؟ وہ کسی اشمیت کو نہیں جانتیں، فلم کا ٹائٹل سپر ماڈل ہے اورمیں موجود ہوں۔ معاون اداکاروں کے سیٹ پر ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
Cricketer Usman Khawaja’s family targeted with racist comments on social media
Engineer Muhammad Ali Mirza's first video after spending 103 days in jail
Who is behind attack on Shahzad Akbar in UK? Umar Cheema's analysis
UAE President received grand welcome on his first tour to Pakistan
Hindu extremists go wild on Christmas in India
Libyan Army Chief dies in a tragic plane crash incident











